کورونا وائرس: پلیٹ فارم ٹکٹ میں پانچ گنا اضافہ

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 9:10 PM IST

کورونا وائرس: پلیٹ فارم ٹکٹ میں پانچ گنا اضافہ

ریلوے نے 6 ڈویژنوں میں پلیٹ فارم ٹکٹ کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔ یہ قدم بھارتی ریلوے نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اٹھایا ہے۔

بھارتی ریلوے نے اسٹیشن سے بھیڑ کم کرنے کے لیے جهانسی اسٹیشن سمیت کل 250 اسٹیشنز پر پلیٹ فارم ٹکٹ میں پانچ گنا اضافہ کیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے ہر روز نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔ اس خطرناک وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تقریا سب کچھ ٹھپ ہو چکا ہے۔

متعدد جگہوں پر اسکول، کالج، مال، سنیما گھر اور پارک بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس: پلیٹ فارم ٹکٹ میں پانچ گنا اضافہ

لیکن اب بھیڑ کو روکنے کے لئے ریلوے کی طرف سے ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے۔

ریلوے نے 6 ڈویژنوں میں پلیٹ فارم ٹکٹ کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔ یہ قدم بھارتی ریلوے نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اٹھایا ہے۔

ریلوے کا خیال ہے کہ اس سے پلیٹ فارم اور اسٹیشن پر آنے والے غیر ضروری لوگوں سے گریز ہوگا اور بھیڑ میں کمی ہوگی۔ جهانسی، گوالور، مورینا، دھولپور لالیتپور،بینا سمیت جهابسی ڈویزن میں ریلوے ٹکٹ کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: پلیٹ فارم ٹکٹ میں پانچ گنا اضافہ
کورونا وائرس: پلیٹ فارم ٹکٹ میں پانچ گنا اضافہ

یہاں پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت اب 10 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کردی گئی ہے۔

اب تک بھارت میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تیسری موت منگل کے روز ممبئی کے کستوربا اسپتال میں ہوئی۔

متوفی کی عمر 64 سال تھی جو کچھ دن پہلے دبئی گیا تھا۔ دنیا بھر میں 7،000 سے زیادہ افراد ناول کورانا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

چین میں اب تک اس وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہو چکا ہے۔ چین کے بعد اٹلی اور ایران میں سب سے زیادہ کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.