ETV Bharat / state

کورونا وائرس نے بنکروں کی زندگی مشکل میں ڈال دی

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 5:59 PM IST

کورونا وبا کی دوسری لہر نے مئو ضلع کی کپڑا صنعت کو بدترین حالات میں ڈھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے بنکروں کی زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے بنکروں کا برا حال
کورونا وائرس سے بنکروں کا برا حال

اتر پردیش کے مئو ضلع کی شناخت یہاں کی کپڑوں کی صنعت ہے۔ ضلع کی مجموعی اقلیتی آبادی کا تقریباً 80 فیصد اس صنعت سے وابستہ ہے۔ کورونا وبا کے پہلے دور میں بنکروں کو کاروباری طور پر کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

کورونا وائرس سے بنکروں کا برا حال

تقریباً ایک سال تک بنکروں کے حالات انتہائی دگرگوں رہے لیکن جیسے تیسے کام چلتا رہا۔ تاہم کورونا وائرس کی دوسری لہر نے بنکروں کی کمر توڑ دی اور انہیں مزید مشکلوں میں ڈال دیا جس کی وجہ سے وہ معاشی طور پر پریشان ہوگئے ہیں۔

مئو ضلع کا عام بنکر خاندان ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے قرض لینے پر مجبور ہے۔ پاور لوم پر بنی ساڑیوں کے خریدار نہ ملنے سے بنکروں کی جمع پونجی بھی پھنس گئی ہے۔

روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا قہر: بنکر مزدور موت و زیست کی کشمکش میں، حالات بد سے بدتر

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران ایک بنکرز حکومت کی عدم توجہی سے مایوس نظر آئے۔ بنکرز کے مطابق حکومت کی جانب سے کسی طرح کی امداد اب تک نہیں ملی۔ بازار میں اشیائے خوردنی کی قمیتوں میں بے تحاشہ اضافے کا سب سے زیادہ اثر عام بنکر خاندان پر ہوا ہے۔

بنکروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان کے لیے امداد کا اعلان کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.