ETV Bharat / state

Sangeet Som Controversial Statement بھارت میں بھی حماس جیسی تنظیم بن رہی ہے، سنگیت سوم کا متنازع بیان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 10:03 AM IST

Updated : Oct 16, 2023, 10:57 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

میرٹھ میں ایک پروگرام میں حصہ لینے آئے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سنگیت سوم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور مسلمانوں کے چندے پر متنازع اور اشتعال انگیز بیان دیا۔ انہوں نے کیا کہا آئیے جانتے ہیں۔ Sangeet Som on Hamas And AMU in Meerut UP

سنگیت سوم کی متنازع تقریر

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں ایک پروگرام میں حصہ لینے آئے بی جے پی رہنما اور سابق ایم ایل اے سنگیت سوم نے متنازع اور اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے اقلیتی اداروں اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت میں بھی حماس جیسی تنظیموں کے قیام کے لیے فنڈ ​​جمع کیا جا رہا ہے، اسے روکا جانا چاہیے۔' انہوں نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ 'علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جیسے ادارے صرف دہشت گردی کا سبق پڑھا رہے ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو تالا لگا دیا جائے۔'

اتوار کو میرٹھ کے ساکیت اسپورٹس کلب میں شتریہ چیتنا چنتن شیویر کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں سردھنا کے سابق ایم ایل اے اور متنازع بیان بازی کے لیے مشہور بی جے پی رہنما سنگیت سوم نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 'حماس کی حمایت کرنے والے بھی دہشت گرد ہیں۔ اے ایم یو سے لے کر کشمیر تک حماس کے لیے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ اے ایم یو جیسے ادارے صرف دہشت گردی کا سبق پڑھا رہے ہیں۔' انہوں نے کہا کہ حماس جس طرح اسرائیل پر راکٹ داغ رہا ہے، ویسی ہی صورت حال بھارت کی بھی ہوتی لیکن یہاں کیونکہ ملک کی باگ ڈور نریندر مودی کے ہاتھ میں ہے، اس لیے یہاں ایسا ممکن نہیں ہے۔' انہوں نے مزید کہا کہ 'جو بھی حماس کا ساتھ دے رہے ہیں، وہ ملک چھوڑ دیں۔'

مزید پڑھیں: سنگیت سوم کا متنازع بیان، کہا بہت سے مدارس دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں

میرٹھ: اویسی پر سنگیت سوم کا متنازع بیان

بی جے پی رہنما کا طاہر حسین پر متنازع بیان

''ملک میں جہاں بھی مندر مسمار کر مسجد تعمیر ہوئی ہے وہاں بی جے پی مندر تعمیر کرائے گی''

سنگیت سوم نے متنازع بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'ایک مخصوص برادری ہر ہفتے پورے ملک میں چندہ جمع کر رہی ہے۔ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہیں لگتا ہے کہ اس پیسے سے حماس جیسی تنظیم بنائی جا رہی ہے۔ سنگیت سوم نے کہا کہ اس سے پہلے بھی انہوں نے لو جہاد کا مسئلہ اٹھایا تھا جو درست نکلا۔ اب اس معاملے کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔'

Last Updated :Oct 16, 2023, 10:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.