ETV Bharat / city

میرٹھ: اویسی پر سنگیت سوم کا متنازع بیان

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 1:52 PM IST

میرٹھ میں بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم نے اویسی کے گوڈسے کے متعلق دیے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی جناح کے راستے پر چل رہے ہیں اور وہ ایک بار پھر سے ملک تقسیم کرانا چاہتے ہیں۔

sangeet som
سنگیت سوم

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کا بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی گوڈسے کے راستے پر چل رہی ہے، اس لیے ماب لنچنگ ہورہی ہے۔

اویسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میرٹھ میں بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم نے کہا کہ بی جے پی گوڈسے کے راستے پر چل رہی یا نہیں لیکن اویسی یقینی طور پر جناح کے راستے پر چل رہے ہیں۔

اویسی پر سنگیت سوم کا متنازع بیان

انھوں نے کہا کہ جناح نے ملک کو جس طرح سے تقسیم کیا تھا اویسی بھی اسی راہ پر چل کرکے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور وہ ایسے کام کرتے ہیں جو فطری طور پر لوگوں کو مشتعل کرتے ہیں لیکن یوپی میں ان کا فارمولا کام نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'مسلم سماج کو شک کی نظروں سے نہیں دیکھنا چاہئے': مایاوتی

سنگیت سوم نے اویسی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوپی میں اویسی مذہبی سیاست کرکے مسلمانوں کو مشتعل کرنا بند کریں کیونکہ یہ حیدرآباد نہیں ہے، بی جے پی ایم ایل اے نے یہاں تک کہہ دیا کہ بھارت میں رہنے والا ہر شہری ہندو ہے یہاں کوئی مسلمان نہیں ہے اور یہ ایجنڈا ہمارا شروع سے ہی ہے اور آگے بھی رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.