ETV Bharat / state

Zee Anchor Rohit Ranjan Case: روہت رنجن کو چھتیس گڑھ پولیس کے حوالے نہ کرنے پر کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 12:54 PM IST

نوئیڈا کے پولیس اسٹیشن سیکٹر-20 کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اور سابق مہا نگر صدر شہاب الدین نے کہا، "اتر پردیش حکومت اور نوئیڈا پولیس روہت رنجن کو غیر قانونی طور پر تحفظ دے رہی ہے۔ Congress protest in Noida

روہت رنجن کو چھتیس گڑھ پولیس کے حوالے نہ کیے جانے پر کانگریس کا احتجاج
روہت رنجن کو چھتیس گڑھ پولیس کے حوالے نہ کیے جانے پر کانگریس کا احتجاج

زی ٹی وی کے اینکر روہت رنجن کو اتر پردیش کی پولیس نے چھتیس گڑھ پولیس کے حوالے نہیں کیا۔ پولیس کے اس رویے کے خلاف کانگریس کارکنان بڑی تعداد میں نوئیڈا کے سیکٹر-20 پولیس اسٹیشن کے سامنے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی۔ Congress protest in Noida

کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 'نوئیڈا پولیس کو بتانا چاہیے کہ روہت رنجن کو کن دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور کہاں رکھا گیا ہے؟ پولیس نے روہت کو جیل میں رکھنے کے بجائے کسی ہوٹل یا کہیں اور رکھا ہے۔ اسے ملزم کی طرح نہیں بلکہ وی وی آئی پی کی طرح سہولتیں دی جارہی ہیں۔' Zee News Anchor Rohit Ranjan Case

آپ کو بتا دیں کہ صحافی روہت رنجن کے خلاف کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بیان کو غلط انداز میں پیش کرنے پر کئی ریاستوں میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں چھتیس گڑھ میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔ اس معاملے میں منگل کو پولیس روہت کو گرفتار کرنے وہاں پہنچی تھی۔ اطلاع ملتے ہی غازی آباد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ چھتیس گڑھ پولیس نے روہت کو گاڑی میں بٹھایا اور جانے ہی والا تھا کہ اندرا پورم تھانے کی پولیس پہنچ گئی اور روہت کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ Zee News anchor Rohit Ranjan arrested

روہت رنجن کو چھتیس گڑھ پولیس کے حوالے نہ کیے جانے پر کانگریس کا احتجاج

پولس اسٹیشن سیکٹر-20 کے سامنے احتجاج کرنے آئے کانگریس لیڈر اور سابق مہا نگر صدر شہاب الدین نے کہا، "اتر پردیش حکومت اور نوئیڈا پولیس روہت رنجن کو غیر قانونی طور پر تحفظ دے رہی ہے۔ روہت رنجن کے خلاف چھتیس گڑھ پولیس، عدالت سے وارنٹ لے کر آئی ہے۔ چھتیس گڑھ پولیس کے پاس اس کی گرفتاری کے لیے کافی بنیاد ہیں لیکن نوئیڈا پولیس نے جان بوجھ کر روہت رنجن کو حراست کے نام پر تحفظ فراہم کیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Congress Workers Protest against Zee News: زی نیوز کے خلاف کانگریس کارکنوں کا زبردست مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ 'قانون کی پوری طرح دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ روہت رنجن اور ان کا ادارہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔' واضح رہے کہ روہت رنجن پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے خلاف فرضی خبریں پھیلانے کا الزام ہے۔ ان کے خلاف چھتیس گڑھ میں بھی مقدمہ درج ہے۔ fake news against Rahul Gandhi

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.