ETV Bharat / state

'مہنگائی پر لگام لگانے والی بی جے پی ناکام ہو گئی ہے'

author img

By

Published : Sep 28, 2019, 7:16 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:17 AM IST

کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر جیو سنگھ نے کہا کہ 'جب تک یہ پیاز کسانوں کے پاس تھیں تب تک قیمتیں کم تھیں لیکن بچولیوں کے پاس آنے کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے'۔

'مہنگائی پر لگام لگانے والی بی جے پی ناکام ہو گئی ہے'


ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں کانگریس پارٹی کے درجنوں کارکنان نے ضلع دفتر سے کلکٹریٹ دفتر تک حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

'مہنگائی پر لگام لگانے والی بی جے پی ناکام ہو گئی ہے'

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر جیو سنگھ نے کہا ہے کہ 'جس طرح سبزیوں اور خصوصا پیاز کی قیمتیں آسمان چھو رہے ہیں، ایسے میں غریب افراد کے لیے سبزی کھانا بھی مشکل ہو جائے گا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'حکومت بڑے بڑے وعدے تو ضرور کر رہی ہے لیکن ایک مفلس طبقہ آج بھی روٹیوں کا محتاج ہے'۔


کانگریس صدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ '15 روپیے میں فروخت ہونے والی پیاز 60 اور 80 روپیے میں فروخت ہو رہی ہے'۔

'مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کرنے والی بی جے پی حکومت اب مہنگائی پر لگام لگانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'جب تک یہ پیاز کسانوں کے پاس تھیں تب تک قیمتیں کم تھیں لیکن بچولیوں کے پاس آنے کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے'۔

اس کے علاوہ کانگریس صدر نے منافع خوروں پر کارروائی کی مانگ بھی کی ہے، اور اپنا شکایتیں خط سٹی مجسٹریٹ کو سونپ دیا ہے۔

Intro:ہردوئ میں کانگریس نے بڑھتے پیازکے داموں اور مہنگائی کو لے کر کلکٹریٹ دفتر پر احتجاج کیا _ کانگریس کی نمائندگی کرنے والوں نے پیاز کی مالا پہن کر ناراضگی ظاہر کی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے ہیںBody:ضلع کانگریس کمیٹی کی نمائندگی میں آج درجنوں کانگریسی نے تونے ضلع دفتر سے لے کر کلکٹریٹ دفتر تک حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے_ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ جس طرح سبزیوں کے اور خاص کر پیاز کے دام آسمان چھو رہے ہیں ایسے میں مفلس پروا روکا سبزی کھانا بھی دشوار ہو جائے گا_ حکومت بڑے بڑے دعوے اور وعدے تو ضرور کر رہی ہے لیکن ایک مفلس طبقا آج بھی روٹیوں کا محتاج ہےConclusion:کانگریس لیڈر نے الزام لگائے ہے کدھر سے 15روپے کلو بیچنے والا پیاز 60 سے 80 روپے کلو تک بکرا ہےمہنگائی کم کرنے کا وعدہ کرسطح پر قابض ہوئی بھارتی جنتا پارٹی کیحکومت اب مہنگائی پر لگام لگانے میں ناکامیاب ثابت ہورہی ہے، جب تک یہ پیاز کسانوں کے پاس تھا تب تک دام کم تھے لیکن بچولیوں کے پاس آنے کے بعد دام میں اضافہ ہوگیا ہے، اس کے علاوہ کانگریس لیڈر نے منافع خوروں پر کارروائی کی مانگ بھی کی ہے، اور اپنا شکایتیں خط سٹی مجسٹریٹ کو سوپا ہے
Last Updated : Oct 2, 2019, 9:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.