ETV Bharat / state

اترپردیش میں کانگریس کی لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 1:00 PM IST

Uttar Pradesh Jodo Abhiyan: کانگریس نے ملک میں ہونے والے اگلے لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہے۔ اسی سلسلے میں کانگریس اپنی بھارت جوڑو یاترا کی طرز پر اتر پردیش میں یوپی جوڑو یاترا کی شروعات کی۔ یہ یاترا گذشتہ روز منگل کو مراد آباد پہنچی۔

اترپردیش میں کانگریس کی لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع
اترپردیش میں کانگریس کی لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع

اترپردیش میں کانگریس کی لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع

مرادآباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش میں بھی کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہے۔ اسی سلسلے میں کانگریس اپنی بھارت جوڑو یاترا کی طرز پر اتر پردیش میں یوپی جوڑو یاترا مہم کی شروعات کی۔ یہ یاترا گزشتہ روز منگل کو مراد آباد پہنچی۔ اس یاترا کی قیادت اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے اور کانگریس کے ترجمان اور میڈیا انچارج پون کھیڑا کررہے ہیں۔مختلف مقامات پر روڈ شو اور اسٹریٹ میٹنگ کرنے کے بعد دونوں لیڈروں نے شام ساڑھے چھ بجے پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اتحاد کی کچھ جماعتیں ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں جو بھارت اتحاد میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

این ڈی اے میں بڑا دھچکا لگے گا، 2024 میں ہم ای ڈی، آئی ٹی، سی بی آئی اور بی جے پی کا سامنا کرنے والے ہیں کیونکہ ان کا ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد ہے۔ کانگریس لیڈر نے بی جے پی اور مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کی بات بھی کی۔سیٹ شیئرنگ کے لیے بھارتی اتحاد کی میٹنگ کے چار دور ہو چکے ہیں، اس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ میں مختلف سیاسی جماعتوں کا ارکان پارلیمان کی معطلی کے خلاف احتجاج

کانگریس لیڈر 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کریں گے یا نہیں، اس پر انہوں نے کہا کہ میں ایک چھوٹا آدمی ہوں اور اس کا فیصلہ بڑے لیڈر کریں گے جو آپ کو کب پتہ چلے گا۔ کانگریس قائدین شرکت کریں گے یا نہیں اس کا فیصلہ ابھی نہیں لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.