ETV Bharat / state

Shafiqur Rahman Barq شہروں کے نام تبدیل کرنے سے ملک کی حالت بدل جائیگی؟

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 7:33 PM IST

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے مراد آباد کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ نام بدلنے سے بھارت نہیں بدلے گا۔

ڈاکٹر شفیق الرحمن برق
ڈاکٹر شفیق الرحمن برق

ڈاکٹر شفیق الرحمن برق

سنبھل: اترپردیش میں شہروں کے نام بدلنے کے سلسلے کی کڑی کے طورپر وشو ہندو پریشد نے مرادآباد کا نام بھی بدل کر پتمبر پور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس معاملہ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے سخت اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناموں کی تبدیلی کے ذریعہ بی جے پی مسلمانوں کو تباہ کرنا چاہتی ہے، نام بدلنے سے ہندوستان نہیں بدلے گا۔ سنبھل لوک سبھا سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے دیپا سرائے میں اپنی رہائش گاہ پر کہا کہ ہندوستان میں ہزاروں شہر اور قصبے ہیں۔ ان کے جو نام پہلے سے چل رہے ہیں ان میں کسی کا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔ اگر کسی شہر کا نام مسلمانوں کے نام پر رکھا جائے تو حکومت اسے تبدیل کرنا چاہتی ہے، ایسا کرکے حکومت مسلمانوں کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا نام بدلنے سے ہندوستان بدل جائے گا؟، کیا ہندوستان کی حالت بدلے گی؟ ڈاکٹر برق نے کہا کہ نام بدلنے سے سب کچھ بدل جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کو قانون کے مطابق چلنا چاہیے۔ اس کے خلاف جانا جائز نہیں۔ قانونی طریقہ کار پر بھی عمل کیا جائے۔ بھارت بلڈوزر چلانے یا نام بدلنے سے نہیں بدلے گا۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہندوستان ایسے کارناموں سے نہیں بدلے گا۔ پہلے خود کو بدلنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ تب ہی ہندوستان بدل سکے گا۔ مرادآباد کا نام تبدیل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مرادآباد کا نام نہ تو بدلا جائے گا اور نہ ہی بدلنے دیں گے۔ نام کی تبدیلی کے خلاف جو بھی قانونی کارروائی کی جائے گی ہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:یوپی کابینہ کی گھاگھرا ندی کے نام کی تبدیلی پرمہر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.