ETV Bharat / state

جشن میلادالنبی ﷺ کا جوش و خروش کے ساتھ گھروں میں ہی اہتمام

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 10:43 PM IST

بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوگوں نے گھروں میں ہی میلاد اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا اور حضرت محمد ﷺ کی سیرت و کردار کو بیان کیا۔

Celebration of Milad-un-Nabi is organized in homes with enthusiasm
بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوگوں نے گھروں میں ہی میلاد اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا

میرٹھ میں میلادالنبی ﷺ کے موقع پر گھروں میں ہی جلسے منعقد کر حضرت محمد ﷺ کی انسانیت پر مبنی تعلیمات کو بیان کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ویڈیو

جشن میلادالنبی ﷺ کے جلوس اور تقاریب پر پابندی کے سبب لوگو ں نے گھروں میں ہی مخصوص لوگوں کے درمیان جلسے منعقد کیے۔

Celebration of Milad-un-Nabi is organized in homes with enthusiasm
بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوگوں نے گھروں میں ہی میلاد اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے سبب سبھی طرح کے جلوس پر پابندی سے عوام میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے گھروں پر منعقد کیے جا رہے جلسوں میں کورونا وبا کے خاتمے کی بھی دعائیں کی گئیں۔

Celebration of Milad-un-Nabi is organized in homes with enthusiasm
بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوگوں نے گھروں میں ہی میلاد اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا

بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوگوں نے گھروں میں ہی میلاد اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا اور حضرت محمد ﷺ کی سیرت و کردار کو بیان کیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے حکومت کی گائیڈ لائن کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں کسی قسم کے جلوس نکلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

Celebration of Milad-un-Nabi is organized in homes with enthusiasm
بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوگوں نے گھروں میں ہی میلاد اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا

میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گھر کی خواتین اور لڑکیوں نے نعتیہ مشاعرہ اور میلاد منایا۔

اس موقع پر سیرت کمیٹی کے سکریٹری قاری شمس نے بتایا کہ 'میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جلوس اس بار نہیں نکالا گیا بلکہ کورونا وائرس گائیڈ لائن کی پیروی کرتے ہوئے حضور ﷺ کی شان میں گھروں میں پروگرام کیے گئے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.