ETV Bharat / state

Mayawati Expels Two Former Minister From Party مایاوتی نے دو سابق وزرا کو پارٹی سے نکال دیا

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 12:40 PM IST

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اترپردیش میں تین مرتبہ کابینہ وزیر رہے راج کیشور سنگھ اور ان کے بھائی برج کیشور سنگھ کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایودھیا میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے پروگرام میں ان دونوں نے شرکت کی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

مایاوتی نے دو سابق وزراء کو پارٹی سے نکال دیا

بستی: بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے راج کشور سنگھ اور ان کے بھائی برج کشور سنگھ کو پارٹی سے نکال دیا ہے، جنہیں اترپردیش کی سیاست کا بڑا چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بعد ایک بار پھر راج کشور سنگھ کے سیاسی کریئر کو لے کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ایسی خبر ہے کہ راج کشور سنگھ، جنہوں نے بی ایس پی، ایس پی اور کانگریس جیسی پارٹیوں میں رہ کر اپنی سیاست کا لوہا منوایا، اب بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے ساتھ جب سابق وزیر راج کیشور سنگھ کے بھائی برج کیشور سنگھ کو دیکھا تو ان کا پارہ ہائی ہوگیا انہوں نے جلد بازی میں دونوں بھائیوں کو پارٹی سے نکال دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اتر پردیش میں تین بار کابینی وزیر رہے راج کشور سنگھ نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی ایک ڈوبتی کشتی ہے، اس لیے بہتر ہو گا کہ ایسی کشتی سے وقت پر اترا جائیں۔ پوروانچل میں، راجکشور سنگھ کی اپنی ایک بڑی عوامی حمایت و طاقت ہے اور وہ جس پارٹی میں بھی رہتے ہیں ان کے ساتھ ہجوم چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی سے نکالے جانے کے بعد اب وہ اپنے کارکنوں سے بات کریں گے اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیں گے۔ درحقیقت ان دونوں لیڈروں کو مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے کے قریب ہونے کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ یہ دونوں لیڈر ایکناتھ شندے کے پروگرام میں ان کے ساتھ نظر آئے۔ مایاوتی کو اپنے حریف کے ساتھ قربت پسند نہیں آئی اور انہوں نے ان دونوں کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔ بتا دیں کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اتوار کو ایودھیا آئے تھے۔ ان دونوں لیڈروں نے ایودھیا میں ایکناتھ شندے سے ملاقات کی، جس کی وجہ سے پارٹی صدر مایاوتی کی ہدایت پر انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا۔

دونوں لیڈران کا تعلق بستی ضلع سے ہیں۔ بی ایس پی کے ضلعی صدر جے ہند گوتم نے بھی اس سلسلے میں ایک خط جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی صدر کی ہدایت پر سابق کابینی وزیر راج کشور سنگھ اور ان کے بھائی اور سابق ریاستی وزیر برج کیشور سنگھ کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے خط میں کہا کہ دونوں کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ راج کشور سنگھ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ راج کشور اور برج کشور دونوں بھائی بھی ہیں۔ اس کے علاوہ راج کشور کو یوپی کی سیاست میں بڑا چہرہ مانا جاتا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ دونوں جلد ہی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ بتادیں کہ اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ان دو بڑے لیڈروں پر بی ایس پی کی کارروائی بستی کے سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UP Cabinet Minister Gulabo Devi بھارت ہندو راشٹر ہی ہے اس میں شک کیوں: گلاب دیوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.