ETV Bharat / state

Nikhat Meets With Kavitha کویتا سے باکسر نکہت زرین کی ملاقات

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 3:56 PM IST

باکسر نکہت زرین اور نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی ایشا سنگھ نے کویتا سے ملاقات کی۔ دو دن پہلے نکہت زرین نے بھوپال میں منعقدہ 6ویں ایلیٹ ویمنس نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی جس پر کویتا نے ان کومبارکباد بھی دی۔Boxer Nikhat Zareen meets with Kavitha

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین اور نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی ایشاسنگھ نے بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا سے ملاقات کی کویتا نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہاکہ نکہت کی کامیابیوں اور کارناموں پر ہمیں فخر ہے۔Nikhat meets with Kavitha

کویتا نے ان ملاقات کی تصاویر کو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر شیئر کیا ہے۔ نہ صرف نکہت زرین سے کی گئی ملاقات کی تصویر کو پوسٹ کیا، بلکہ مستقبل میں نکہت زرین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے لئے نیک تمناوں کا بھی اظہارکیا۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے نکہت زرین نے بھوپال میں منعقدہ 6ویں ایلیٹ ویمنس نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی جس پر کویتا نے ان کومبارکباد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: Boxer Nikhat Zareen Dance With Salman Khan نکہت زرین نے اداکار سلمان خان کے ساتھ رقص کیا
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.