ETV Bharat / state

دلیپ کمار کو بنارس کے اس ہوٹل کا ذائقہ بے حد پسند تھا

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 10:37 PM IST

bollywood actor dilip kumar like taste very much of taj hotel in varanasi
دلیپ کمار کو بنارس کے اس ہوٹل کا ذائقہ بے حد پسند تھا

بنارس میں فلم سنگم کی شوٹنگ کے لیے جب معروف و ممتاز اداکار دلیپ کمار آئے تو ان کے لیے تاج ہوٹل کا کھانا جایا کرتا تھا، ان کو اس ہوٹل کا ذائقہ بہت پسند تھا۔ جب تک وہ بنارس میں رہے ان کو اسی ہوٹل سے کھانا جاتا تھا۔

بالی وڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار (محمد یوسف) کا انتقال ہوگیا، جس سے فلمی دنیا اور ان کے مداحوں میں سوگ کی لہر ہے۔

دیکھیں ویڈیو

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے مداح آج ان کی رحلت پر ان سے وابستہ ہر اس چیز کو یاد کر رہے ہیں جو ان سے واسطہ یا بلواسطہ جڑی ہوئی تھیں۔

اتر پردیش کے ضلع بنارس میں میں ایک بار دلیپ کمار سنگم فلم کی شوٹنگ کے لیے آئے تھے۔ اسی دوران بنارس کے دال منڈی علاقے میں واقع تاج ہوٹل سے دلیپ کمار کے لیے کھانا گیا، جو ان کو بے حد پسند آیا تھا اور جب تک وہ بنارس ہے رہے، اسی ہوٹل سے کھانا جاتا رہا۔

ہوٹل کے مالک محمد تاج بھی دلیپ کمار کے بہت بڑے مداح تھے۔ محمد تاج نے دلیپ کمار کی اپنے ہوٹل میں تصویر آویزاں کی اور ابھی تک دلیپ کمار کی تصویر تاج ہوٹل میں آویزاں ہیں۔

محمد تاج نے عہد کیا تھا کہ دلیپ کمار اگر شہنشاہ جذبات ہم لوگوں کے بیچ میں نہ رہے یا کوئی سانحہ پیش آتا ہے تو ان کے غم میں اپنا ایک دن کے لیے ہوٹل بند کر دیں گے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان سائرہ بانو کو تسلی دیتے ہوئے نظر آئے

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ان بیٹے محمد الطاف نے کہا کہ محمد یوسف کے لیے ایصال ثواب کی محفل منعقد کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.