ETV Bharat / state

قبرستانوں اور خانقاوں کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف بابا کا بلڈوزر چلے گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 5:28 PM IST

میرٹھ میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کی قیادت میں مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے نو منتخب مورچہ کے عہدے داران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے۔ BJP Minority President

قبرستانوں اور خانقاوں کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف بابا کا بلڈوزر چلے گا
قبرستانوں اور خانقاوں کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف بابا کا بلڈوزر چلے گا

قبرستانوں اور خانقاوں کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف بابا کا بلڈوزر چلے گا

میرٹھ :ریاست اتر پردیش میں صوفی ازم کو بڑھانے کے ساتھ ملک میں بھائی چارے کا ماحول بنانے کے مقصد سے بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے ایک بڑی مہم کی شروعات کرنے جا رہی ہے. بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کی قیادت میں صوبے بھر میں صوفی سنواد مہا ابھییان کے تحت خانقاہوں اور درگاہوں کے ذریعے ہندو اور مسلمان کے درمیان بن رہی دوری کو ختم کرنے کی قوشش کی جائے گی تاکہ ملک میں امن و سلامتی کو قائم کیا جا سکے۔

ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خاص گفتگو کے دوران اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ صوبے میں جہاں کہیں بھی درگاہوں یا خانقاہوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے ساتھ اب یوگی حکومت سختی کے ساتھ درگاہوں مزاروں اور خانقاہوں پر قبضے ہٹانے کا کام کرے گی کیونکہ یوپی میں بابا کا بلڈوزر اب ایسے لوگوں کو بخشے گا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مدرسہ حنیفہ لکھنؤ کے طالب علم نے قراءت مقابلے میں اول مقام حاصل کیا

وہیں دوسری جانب جمال صدیقی نے کہا کہ جس طرح یوپی میں پچھلی سماجوادی حکومت نے قبرستان کی باؤنڈری وال کا کام کرایا تھا اس کو بھی دوبارہ شروع کیے جانے کی ضرورت ہے تاکہ قبرستان کی زمین پر ناجائز قبضے روکے جا سکے۔ سماجوادی کی حکومت پر الزام تراشی کرتے ہوئے مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ جس طرح پچھلی سرکار نے قبرستان کی باؤنڈری وال کے نام پر قبرستان کی زمین کی آراضی کے اندر دیواریں بنانے کا کام کیا اس میں کافی جگہوں پر ناجائز قبضے ہونے کی شکایت ملی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.