ETV Bharat / state

Nitin Patel Visited Muzaffarnagar:مودی حکومت کے نوسال مکمل ہونے پر نتن پٹیل کا مطفرنگر دورہ

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 11:27 AM IST

گجرات کے سابق نائب وزیراعلیٰ نتن پٹیل نے میڈیا سینٹر مظفر نگر کے صحافیوں کے ساتھ میرٹھ روڈ پر واقع ایک ریستوران میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 9 سال مکمل ہونے پر وہ ملک کی ترقی سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے دورہ کر رہے ہیں۔

مودی حکومت کے نوسال مکمل ہونے پرنتن پٹیل کا مطفرنگردورہ
مودی حکومت کے نوسال مکمل ہونے پرنتن پٹیل کا مطفرنگردورہ

مظفر نگر: گجرات کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل نے کہا کہ مودی حکومت کے 9 سالہ دور میں ملک عروج پر پہنچا اور ملک کی ترقی کی وجہ سے ہی آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے پی ایم مودی کو باس کہا۔ جب کہ امریکہ جیسے طاقتور ملک کے صدر جوبائیڈن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو گلے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں ملک میں بھوک، دہشت گردی اور بدعنوانی عروج پر تھی۔ گجرات کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل نے میڈیا سینٹر مظفر نگر کے صحافیوں کے ساتھ میرٹھ روڈ پر واقع ایک ریستوران میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 9 سال مکمل ہونے پر وہ ملک کی ترقی سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے دورہ کر رہے ہیں۔

مودی حکومت کے نوسال مکمل ہونے پرنتن پٹیل کا مطفرنگردورہ

انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے انہیں کیرانہ اور مظفر نگر لوک سبھا حلقوں میں عوام کو ترقی کے بارے میں معلومات دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اپنی جوانی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1970 کی دہائی میں وہ کالج کی جانب سے یوپی کا دورہ کرنے آئے تھے۔ اس وقت ان کی بس رات کو کسی محفوظ جگہ کی تلاش میں رہتی تھی اور عموماً بس پٹرول پمپ یا کسی ایسی جگہ پر ٹہرائی جاتی تھی۔ جہاں مجرمانہ واقعات کا کوئی خطرہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج مودی اور یوگی کے دور حکومت میں ریاست میں جرائم نہ کے برابر ہیں۔ ملک کی بات کریں تو دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا۔ مودی حکومت نے کورونا کے خلاف جو لڑائی لڑی اس کی مثال دوسرے ممالک میں دی جاتی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے ہر فرد کو مفت ویکسینیشن دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی وزیر اعظم کے رہتے ملک ترقی کی بلندیوں پر پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:Folk singer Neha Singh Rathor گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے اپنے گانے سے پہلوانوں کی حمایت کی، مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

انہوں نے کہا کہ آج ملک کی 140 کروڑ کی آبادی نے نریندر مودی حکومت کو مان لیا ہے۔ اس موقع پر وزیر سومیندر تومر، ضلع پنچایت صدر ڈاکٹر ویرپال نروال، بی جے پی کے ضلع صدر وجے شکلا، سابق ایم ایل اے امیش ملک، سابق ایم ایل اے پرمود اُٹوال، علاقائی نائب صدر ڈی کے شرما، ضلع میڈیا انچارج آنچیت متل، پروین شرما، رینو، سنجے گرگ، ممتا اگروال، پیوش اگروال، دیپ اگروال، تلسی بھردواج، سدھیر کھٹیک اور ابھیشیک چودھری وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.