ETV Bharat / state

زہریلی شراب سے ہونے ہلاکتوں کے لیے بی جے پی رہنما ذمہ دار: کانگریس

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 3:32 AM IST

اترپردیش کے مختلف اضلاع میں زہریلی شراب پینے سے سینکڑوں اموات ہو رہی ہیں جس کے خلاف کانگریس نے ریاست بھر میں مظاہرہ کرتے ہوئے ایکسائز وزیر کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔

شراب مافیا کے خلاف کانگریس کا احتجاج
شراب مافیا کے خلاف کانگریس کا احتجاج

نوئیڈا مہا نگر کانگریس کمیٹی نے شہری صدر شہاب الدین کی سربراہی میں سیکٹر 37 میں واقع امبیڈکر پارک میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کے سامنے دھرنا دیا۔

شراب مافیا کے خلاف کانگریس کا احتجاج

شہاب الدین نے کہا کہ 'بی جے پی رہنماؤں کی شہ پر شراب کا غیر قانونی کاروبار عروج پر ہے۔ حکومت نے آنکھیں بند رکھی ہیں کیونکہ یہ ان کے اپنے رہنماؤں کا کاروبار ہے۔ علی گڑھ اور آگرہ میں سینکڑوں ہلاکتوں کے پیچھے صرف بی جے پی رہنما ہی سامنے آ رہے پیں۔

اس کے علاوہ کانگریس کے ضلعی انچارج سنیل بِشنوئی نے کہا کہ ریاست کی یوگی حکومت ان واردات کو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

ترجمان پون شرما نے کہا کہ حکومت زہریلی شراب پینے کی وجہ سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو معاوضے کا اعلان کرے۔ کانگریس ان غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

اس دوران شہری صدر شہاب الدین، ​​انچارج سنیل بشنوئی، اے آئی سی سی دنیش اوانا، راجکمار بھارتی، ترجمان پون شرما، نائب صدر پرمود شرما، اتر پردیش مغربی کانگریس کے صدر اوم ویر یادو، ضلعی یوتھ صدر پرشوتم ناگر، پی سی سی پھیرے سنگھ ناگر، سینیئر رہنما راجن وش موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.