ETV Bharat / state

Lok Sabha Election 2024 لکھنؤ میں وزیر اعلی نتیش کمار کی اکھلیش یادو سے ملاقات

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 10:50 PM IST

آئندہ برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کے ارادے سے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو بھی موجود رہے۔

لکھنؤ میں وزیر اعلی نتیش کمار کی اکھلیش یادو سے ملاقات
لکھنؤ میں وزیر اعلی نتیش کمار کی اکھلیش یادو سے ملاقات

لکھنؤ: ریاست اتر پردیش کے لکھنؤ میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین تقریبا 45 منٹ کی میٹنگ ہوئی۔ جس کے بعد پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس میں دونوں رہنماوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف حزب اختلاف کے سیاسی رہنماؤں کو متحد کرنے کی مہم میں جاری ہیں۔

لکھنؤ میں وزیر اعلی نتیش کمار کی اکھلیش یادو سے ملاقات
لکھنؤ میں وزیر اعلی نتیش کمار کی اکھلیش یادو سے ملاقات

اس سلسلے میں نتیش کمار نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوں سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت عوام کی مفاد میں کوئی کام نہیں کر رہی ہے۔ جھوٹی اشتہاری مہم میں مصروف ہے۔ ملک کے مفاد میں موجودہ وقت میں اپوزیشن کا متحد ہونا بہت ہی ضروری ہے۔

پریس کانفرنس میں موجود سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مزدور، کسان، غریب سخت پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کو کم کرنے کے لیے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل ل کرنے کے لئے ہم ساتھ ہیں۔ بی جے پی ہٹے ملک بچے۔ اس مہم میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

لکھنؤ میں وزیر اعلی نتیش کمار کی اکھلیش یادو سے ملاقات
لکھنؤ میں وزیر اعلی نتیش کمار کی اکھلیش یادو سے ملاقات

وہیں نتیش کمار نے کہا کہ اگر حزب اختلاف کی سیاسی جماعت متحدہ طور پر کام کریں تو ملک سے بی جے پی کو اقتدار سے نجات دلانا آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کی تاریخ کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آئندہ برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے لیے سبھی اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر آر جے ڈی صدر تیجسوی یادو نے کہا کہ عوام کے مفاد کے لئے اپوزیشن کو متحد کریں گے اور امید ہے کہ سبھی متحد ہو جائیں گے اور متحدہ طور پر ایک محاذ قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لیڈر نہیں بننا ہے سب کو صرف متحد کرنے میں لگے ہیں۔ ہم سب ملکی مفاد میں کام کریں گے۔ واضح رہے کہ نتیش کمار اس سے قبل بھی دہلی میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، کانگریس صدر ملکا ارجن گھڑگے سے ملاقات کر چکے ہیں اور آج ہی کولکاتا میں مغربی بنگال وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھین: Mamata Banerjee نتیش کمار نے ممتا بنرجی سے ملاقات کو مثبت قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.