ETV Bharat / state

Bank Employees Protest: نجکاری کے خلاف بینک ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 16, 2021, 2:41 PM IST

Bank Employees protest
Bank Employees protest

مرکزی حکومت کی جانب سے بینکنگ قوانین ترمیمی بل، 2021 کے تحت بینکوں کے نجکاری Bank privatisation کے خلاف بارہ بنکی میں بینک ملازمین کا احتجاج Bank Employees protest جاری ہے۔

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں قومی بینک کے تمام ملازمین آج ہڑتال پر ہیں۔ بینک ملازمین جمعرات اور جمعہ کو ہڑتال پر رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے بینکنگ قوانین ترمیمی بل، 2021 Banking Laws Amendment Bill, 2021 کے تحت بینکوں کے نجکاری کے خلاف بینک ملازمین ہڑتال پر ہیں۔

یو ایف بی یو کی اپیل پر بارہ بنکی ضلع کے تمام قومی بینک کے ملازمین نے دیوی روڈ واقع آریورت بینک کے ہیڈکوارٹر پر احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج میں اے آئی بی او سی، اے آئی بی او اے اور اے آئی بی ای اے تنظیم کے اراکین بھی شامل ہیں۔

ویڈیو

اس سلسلے میں بینک ملازمین کا کہنا ہے کہ جب نیشنلاییزڈ بینک فائدے میں چل رہے ہیں اور عوام استفادہ کررہی ہے تو پھر ان بینکوں کو پرائیویٹائزیشن Bank privatisation کرنے کی ضرورت کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ہڑتال کے دوران بینک ملازمین کی قیادت کر رہے ارون کمار شریواستو نے کہا کہ 40 برس قبل سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بینکوں کو نیشنلائزڈ کیا تھا، تب سے حکومتی بینک عوام کی خدمت کرتے آرہے ہیں۔ آج تمام قومی بینک بآسانی چل رہے ہیں۔ تو ان کو پرائیویٹائزیشن Bank privatisation کرنے کی ضرورت کیا ہے۔

انہوں نے پرائیویٹائزیشن Bank privatisation کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزکورہ بل واپس لیا جائے اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو بینک بڑے احتجاج کو مجبور ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.