ETV Bharat / state

بھاگلپور: نجکاری کے خلاف بینک ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 10:28 PM IST

بھاگلپور میں نجکاری کے خلاف بینک ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا گیا اس دوران بینک ملازمین کا کہنا تھا کہ نجکاری کا اثر صرف بینک ملازمین پر ہی نہیں پڑے گا بلکہ اس کا اثر ملک کے غریب طبقہ پر بھی پڑے گا۔

بھاگلپور: نجکاری کے خلاف بینک ملازمین کا احتجاج
بھاگلپور: نجکاری کے خلاف بینک ملازمین کا احتجاج

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں بھی بینکوں کے نجکاری کے خلاف بینک ملازمین کی جانب سےجم کر احتجاج کیا گیا اس دوران تمام بینک و اے ٹی ایم بند رہے

بینک ملازمین کا کہنا تھا کہ' سرکاری بینک کی نجکاری سے صرف بینک ملازمین پر ہی اثر نہیں پڑے گا بلکہ اس کا اثر ملک کے غریب طبقہ پر بھی پڑے گا، کیونکہ سرکاری بینکوں کے توسط سے ہی غریب، مزدور استفادہ کرتے ہیں۔

وہیں بینک ملازمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ' نجکاری سے سب سے بڑا نقصان نوجوانوں کا ہے، جو اپنی صلاحیت سے سرکاری بینکوں میں نوکری پاتے ہیں لیکن نجکاری کے بعد نوجوان کہاں جائیں گے۔

ویڈیو

احتجاجی ملازمین نے یہ بھی بتایا کہ' جو بینک خسارہ میں ہیں اس کے لئے حکومت خود ذمہ دار ہے کیونکہ کارپوریٹ لون سرکار نے سرمایہ کاروں کو دیا تھا اس میں بینک کا قصور نہیں ہے۔

اس دوران بھاگلپور میں سبھی بینک، اے ٹی ایم اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہے۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.