Gyanvapi Mosque Case گیانواپی معاملے میں اے ایس آئی سروے پر پابندی برقرار

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 10:28 PM IST

Etv Bharat

گیانواپی مسجد احاطے کا آرکائیولاجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) سے سروے کرانے پر 30ستمبر تک روک برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے عبوری فیصلے کے تحت اے ایس آئی کو 30ستمبر تک احاطے کا سروے کرنے سے روکتے ہوئے معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ 12ستمبر طے کی ہے۔ Gyanvapi Mosque Case

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیانواپی مسجد احاطے کا آرکائیولاجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) سے سروے کرانے پر 30ستمبر تک روک لگانے کے الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے سابقہ فیصلے کو آج سماعت کے بعد برقرار رکھا۔Gyanvapi Mosque Case

جج جسٹس پرکاش پاڈیا کی سنگل بنچ نے عرضی گذار انتظامیہ مساجد کمیٹی وارانسی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا۔ اس معاملے میں دونوں فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقدمے کے مدعین میں شامل اے ایس آئی کی جانب سے عدالت میں کوئی نمائندہ حاضر نہیں ہوا ہے۔

جسٹس پاڈیا نے کہا کہ اے ایس آئی کی جانب سے عدالت کے سامنے ایک مختصر حلف نامہ پیش کیا گیا۔ محض ڈھائی صفحہ کے اس حلف نامے کو عدالت نے پوری طرح غیر واضح قرار دیتےہوئے اے ایس آئی کے ڈائرکٹر جنرل کو اس معاملے میں 10دن کی مدت میں ذاتی طور پر ایک حلف نامہ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

عدالت نے عبوری فیصلے کے تحت اے ایس آئی کو 30ستمبر تک احاطے کا سروے کرنے سے روکتے ہوئے معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ 12ستمبر طے کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عدالت نے اپنے سابقہ عبوری فیصلے میں اے ایس آئی کو 30ستمبر تک مسجد احاطے کا سروے کرنے پر روک لگادیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Case گیان واپی معاملے میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.