ETV Bharat / state

Attack On Church In Kanpur بجرنگ دل کے کارکنان کا چرچ پر حملہ، توڑ پھوڑ کے بعد بھگوا لہرایا

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 7:49 PM IST

کانپور دیہات کے اکبر پور کوتوالی علاقے میں بجرنگ دل کے کارکنان پر ایک کانونٹ اسکول کے احاطے میں زیر تعمیر چرچ میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پوری خبر پڑھیں۔

بجرنگ دل کے کارکنان کا 'چرچ' پر حملہ، توڑ پھوڑ کے بعد بھگوا لہرایا
بجرنگ دل کے کارکنان کا 'چرچ' پر حملہ، توڑ پھوڑ کے بعد بھگوا لہرایا

بجرنگ دل کے کارکنان کا 'چرچ' پر حملہ، توڑ پھوڑ کے بعد بھگوا لہرایا

کانپور دیہات: ریاست اتر پردیش کے کانپور میں اکبر پور کوتوالی علاقے میں کانونٹ اسکول کی عظیم الشان عمارت کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ الزام ہے کہ عمارت کو چرچ کی طرح بنایا جا رہا ہے۔ احاطے میں الگ سے ایک چرچ بنایا گیا ہے۔ بجرنگ دل کارکنان کی شکایت پر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے عمارت کو سیل کر دیا تھا۔ بجرنگ دل کے کارکنان کا الزام ہے کہ اس کے باوجود تعمیراتی کام جاری تھا۔ ہفتہ کو بڑی تعداد میں بجرنگ دل کے کارکنان پولس کی موجودگی میں وہاں پہنچے۔ اس کے بعد پولیس کو دھکیلتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔ عمارت میں توڑ پھوڑ کے بعد بھگوا جھنڈا لہرا دیا گیا۔ اتوار کو پولیس نے اس معاملے میں نامزد 13 سمیت 80 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

وہیں بجرنگ دل کے کارکنان نے الزام لگایا کہ اکبر پور کوتوالی علاقے میں اسکول کمپلیکس بنایا جا رہا ہے۔ اسکول کی عمارت کو چرچ میں تبدیل کیا جا رہا تھا۔ کمپلیکس میں الگ سے ایک چرچ بنایا گیا تھا۔ کے ڈی اے نے تقریباً 9 ماہ قبل عمارت کو غیر قانونی تعمیرات کی شکایت پر سیل کر دیا تھا۔ اس کے بعد بھی اندر ہی اندر چھپ کر کام ہو رہا تھا۔ یہ شکایت اعلیٰ حکام کو کافی عرصے سے کی جا رہی تھی۔ اس کے باوجود کارروائی نہیں ہو رہی تھی۔ جبکہ عمارت سے کے ڈی اے آفس کا فاصلہ صرف ایک کلومیٹر ہے۔ عیسائی مشنری بھی غریب اور معصوم لوگوں کو لالچ دے کر مذہب تبدیل کرنے کا کام کر رہی ہے۔ کارکنان نے بتایا کہ بجرنگ دل آنے والی 4 جولائی کو اسکول کے احاطے میں ہنومان چالیسہ کا جاپ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Attack On Church: نائیجیریا میں کیتھولک چرچ پر حملہ، 50 افراد ہلاک

اس معاملے پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش پانڈے نے بتایا کہ ہفتہ کو جب پولیس موقع پر پہنچی تو بجرنگ دل کے کارکنان نے ہنگامہ کیا۔ سیل توڑ کر اندر پہنچ گئے۔ روکنے پر انہوں نے پولیس اہلکاروں سے بھی ہاتھا پائی کی۔ اس کے بعد عمارت میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس معاملے میں صدر تحصیلدار کی تحریر پر 13 نامزد اور 80 نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کے ڈی اے نے زیر تعمیر عمارت کے مالک کے خلاف چرچ کی غیر قانونی تعمیر کے سلسلے میں مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ عمارت کے مالک سنجے جوزف کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.