ETV Bharat / state

Population Countrol Low آبادی کنٹرول قانون کے نفاذ کیلئے بجرنگ دل کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 4:59 PM IST

یوم عالمی آبادی کے موقع پر بجرنگ دل کے کارکنان نے علی گڑھ کے رام لیلا میدان میں مظاہرہ کیا، صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا جس میں مسلمانوں پر طنز کرتے ہوئے، آبادی کنٹرول بل کو لاگو کرنے اور بھارت کو اسلامی ملک بننے سے بچانے کا مطالبہ کیا۔

آبادی کنٹرول قانون کے نفاذ کیلئے بجرنگ دل کا مطالبہ
آبادی کنٹرول قانون کے نفاذ کیلئے بجرنگ دل کا مطالبہ

آبادی کنٹرول قانون کے نفاذ کیلئے بجرنگ دل کا مطالبہ

علی گڑھ: ضلع علی گڑھ کے رام لیلا میدان میں بجرنگ دل کے کارکنان نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر مظاہرہ کیا اور بھارت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کےلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے نشانہ بنایا۔ پاپولیشن کنٹرول بل سمیت آرٹیکل 30A کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کے دوران بڑی تعداد میں پولیس فورس موجود تھی۔ معلومات دیتے ہوئے بجرنگ دل کے کنوینر گورو شرما نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں،کہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے آبادی کنٹرول پالیسی بنائی جائے۔

ہندوستان کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملنے چاہئے اور مختلف موضوعات پر شہریوں کے درمیان امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے لیے یکساں سول کوڈ کو قانونی شکل دے کر فوری طور پر نافذ کیا جائے۔مسلمانوں کا نام لئے بغیر طنز کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی آبادی کا ذمہ دار مسلمانوں کو بتایا۔

گورو نے مزید کہا بھارت کے پہلے ہی تین بار (افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش) ٹکڑے ہو چکے ہیں۔اب ہم چوتھی بار ٹکرا نہیں ہونے دیں گے۔ فرانس کا ذکر کرتے ہوئے کہا جس طرح سے محض 9 فیصد مسلمانوں نے فرانس میں تباہی مچائی ہوئی ہے، اس طرح ہم بھارت میں نہیں ہونے دیں گے۔ اسی لئے ہم صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دے رہے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ہم احتجاج بھی کریں گے۔
مختصر یہ کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی آبادی کا ذمہ دار مسلمانو ں کو ٹہرایا جارہا ہے۔ جس کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور آبادی پر قابو پانے کے لئے پاپولیشن کنٹرول قانون نافذ کرنے سے متعلق صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.