ETV Bharat / state

Bharatiya Kisan Sangh On Organic farming: میرٹھ میں بھارتیہ کسان سنگھ کی جانب آگاہی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 5:30 PM IST

Updated : Apr 1, 2022, 5:45 PM IST

میرٹھ میں بھارتیہ کسان سنگھ کی جانب آگاہی پروگرام منعقد
میرٹھ میں بھارتیہ کسان سنگھ کی جانب آگاہی پروگرام منعقد

میرٹھ میں منعقدہ کسان سیمینار Kisan Seminar میں جس طرح سے آج کسانوں کو آرگینک کھیتی کے لیے گائے کو بچانے کی بات کہی گئی ساتھ ہی اس کے پالنے سے کسانوں کو کھیتی میں ہونے والے فوائد کی جانکاری مہیا کرائی گئی۔

میرٹھ میں آج بھارتیہ کسان سنگھ Bharatiya Kisan Sangh کی جانب سے ایک کسان پنچایت کا اہتمام کیا گیا جس میں کسانوں کو درپیش آ رہی مشکلات کو دور کرنے کے ساتھ ان کو آرگینیک کھیتی کے فوائد کی جانکاری دی گئی ساتھ ہی کاشتکاری میں گائے کی اہمیت کو بھی بیان کیا۔

غور طلب ہے کہ بھارتی کسان سنگھ کی جانب سے کسانوں کے مطالبات کو لیکر اور ان کی ضروریات پر غور و فکر کرنے کی غرض سے ہر تین ماہ میں کسان سیمینار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر آج میرٹھ میں کسانوں کو کھیتی میں کس طرح فائدہ پہنچے اور حکومت سے گننا کسان کے بقائے کی رقم کی ادائیگی کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ کسانوں کو آرگینیک کھاد کے فائدے بتاتے ہوئے ان کو اس طرف بھی متوجہ کرنے کی کوشش کی گئی ساتھ ہی گائے کی اہمیت کو بتاتے ہوئے اس کے تحفظ کی بھی بات کہی گئی۔

میرٹھ میں بھارتیہ کسان سنگھ کی جانب آگاہی پروگرام منعقد

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: واجپئی کے یوم پیدائش کے موقع پر کسان سیمینار کا اہتمام

میرٹھ میں منعقدہ کسان سیمینار میں جس طرح سے آج کسانوں کو آرگینیک کھیتی کے لیے گائے کو بچانے کی بات کہی گئی ساتھ ہی اس کے پالنے سے کسانوں کو کھیتی میں ہونے والے فوائد کی جانکاری مہیا کرائی گئی۔

دوسری جانب مطفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کے دس گھنٹے چلے دھرنے سے مظفر نگر پولیس انتظامیہ بھارتیہ کسان یونین کے پانچ کارکنان کو رہا کردیا، جبکہ جیل بھیجے گئے 10کارکنان کو باریکی کے ساتھ جانچ پڑتال کر جلد ہی رہا کرنے کی یقین داہنی کرائی گئی۔ جس کے بعد بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹیکیت نے دھرنا ختم کردیا۔ پولیس انتظامیہ کو کڑی ہدایت دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ افسران پہلے مظفر نگر ضلع کی تاریخ کو سمجھ لیں اس کے بعد بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان اور عہدیداروں پر ہاتھ ڈالیں۔

Last Updated :Apr 1, 2022, 5:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.