ETV Bharat / state

UP ATS Arrested Three People اترپردیش اے ٹی ایس نے تین افراد کو گرفتار کیا

author img

By

Published : May 7, 2023, 4:04 PM IST

اے ٹی ایس کی متعدد ٹیموں نے اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ اس دوران اے ٹی ایس نے وکاس نگر سے فوٹو کاپی کی دکان پر کام کرنے والے ایک نوجوان سمیت تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اترپردیش اے ٹی ایس نے تین افراد کو گرفتار کیا
اترپردیش اے ٹی ایس نے تین افراد کو گرفتار کیا

لکھنؤ: انسداد دہشت گردی سکواڈ (اے ٹی ایس) پی ایف آئی کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ اتوار کو اے ٹی ایس کی متعدد ٹیموں نے اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ اس دوران اے ٹی ایس نے وکاس نگر سے فوٹو کاپی کی دکان پر کام کرنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لیا۔ اے ٹی ایس کی یہ کارروائی فوٹو کاپی شاپ میں نصب سی سی ٹی وی میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ اے ٹی ایس کی ٹیم نے بی کے ٹی کے اچرماؤ گاؤں سے بھی دو لوگوں کو حراست میں لیا۔

حکام کے مطابق پی ایف آئی ایک کالعدم تنظیم ہے۔ اے ٹی ایس اس سلسلے میں سرگرم نظر آرہی ہے اور پی ایف آئی کے ارکان کے خلاف مسلسل کارروائی کررہی ہے۔ پی ایف آئی کے خلاف کارروائی کے لیے اے ٹی ایس کی 30 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جنہوں نے اب تک 50 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ لکھنؤ میں اے ٹی ایس نے بخشی کا تالاب کے اچرماؤ گاؤں سے پی ایف آئی گروپ کے دو ارکان کو حراست میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: PFi Member Sent to Custody جالنہ سے گرفتار PFI کے حافظ عمیر کو 4 دن کی پولس حراست

اے ٹی ایس کی ٹیم اچرماؤ گاؤں میں کئی دنوں سے چھاپے مار رہی تھی۔ اس کے بعد اے ٹی ایس ٹیم کے تقریباً 30 اہلکاروں نے ہفتہ کی دیر رات چھاپہ مارا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اے ٹی ایس کی ٹیم نے محمد فرحان اور ظفر کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔ اس کے علاوہ گاؤں کا سربراہ ارشد پچھلی بار کی طرح موقع سے فرار ہوگیا۔ فی الحال ٹیم تینوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی اے ٹی ایس نے دسمبر اور جنوری میں اس گاؤں سے 3 لوگوں کو پی ایف آئی کے رکن ہونے کے شبہ میں حراست میں لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.