ETV Bharat / state

سہارنپور: کسان مہا پنچایت میں بڑی تعداد میں پہنچنے کی اپیل

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 8:25 PM IST

آئندہ 5 ستمبر ضلع مظفر نگر میں ہونے والی کسانوں کی مہاپنچایت میں کسانوں سے بڑی تعداد میں پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سہارنپور: کسان مہا پنچایت میں بڑی تعداد میں پہنچنے کی اپیل
سہارنپور: کسان مہا پنچایت میں بڑی تعداد میں پہنچنے کی اپیل

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے حقیقت نگر میں دھرنا گاہ پر کسانوں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں آئندہ 5 ستمبر کو ضلع مظفر نگر میں ہونے والی کسانوں کی مہاپنچایت میں بڑی تعداد میں پہنچنے کی اپیل کی گئی۔ جس پر ضلع بھر کے کسانوں نے مہاپنچایت میں بڑی تعداد میں پہنچنے کی یقین دہانی کرائی۔

بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے منعقد اس میٹنگ میں گزشتہ آٹھ ماہ سے زائد وقت سے نئے زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کو لےکر غور وخوض کیا گیا اور کہا گیا کہ 'آئندہ 5 ستمبر کو مظفرنگر میں ہونے والی کسانوں کی مہاپنچایت حکومت کو کسانوں کی طاقت کا احساس کرائے گی۔'

سہارنپور: کسان مہا پنچایت میں بڑی تعداد میں پہنچنے کی اپیل

اس موقع پر کسان رہنما ونے کمار نے کہا کہ 'مرکزی اور صوبائی حکومتیں کسانوں کو استحصال کررہی ہے، مرکزی حکومت کسانوں کے طویل احتجاج کے باوجود اپنی ضد پر اڑی ہوئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کسان ایکتا سنگھ، کی نوئیڈا اتھارٹی سے بات چیت

انہوں نے کہا کہ 'اگر بی جے پی حکومت نے مہاپنچایت کے بعد بھی تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا تو آئندہ 2022 اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اس کی شکست طے ہے۔' ونے کمار نے مزید کہا کہ 'کسان اپنے حقوق کی آواز بلند کررہے ہیں اور جب تک انہیں ان کے جائز حقوق حاصل نہیں ہوتے ہیں اور تینوں سیاہ قوانین واپس نہیں ہوتے ہیں اس وقت تک ہماری تحریک بدستور جاری رہے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.