ETV Bharat / state

India Pakistan Match بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوران جذبات پر قابو رکھنے کی اپیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 2:50 PM IST

Updated : Sep 2, 2023, 3:12 PM IST

پاکستان کی جیت پر جشن منانے کی سنگین غلطی نا کریں
پاکستان کی جیت پر جشن منانے کی سنگین غلطی نا کریں

اکتوبر 2021 کو ٹی ٹونٹی ایشیا کپ بھارت اور پاکستان کے مابین دبئی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔ بھارت کی شکست پر مبینہ طور پر جشن منانے کے الزام میں اتر پردیش میں 7 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔اسی کے مدنظر ذمہ دار لوگوں نے نوجوانوں سے جذبات کو قابو میں رکھنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان کی جیت پر جشن منانے کی سنگین غلطی نا کریں

لکھنو: آج سری لنکا میں ایشیا کپ کا یک روزہ کرکٹ میچ بھارت اور پاکستان کے مابین کھیلا جائے گا۔ ایسے میں اتر پردیش اقلیتی حقوق کی کمیشن کے رکن شمعون افروز نے اپیل کیا ہے کہ کرکٹ کے مداح اس نوعیت کی کوئی بھی حرکت نہ کریں جس کی وجہ سے ان کو پریشانی میں مبتلا ہونا پڑے۔کھیل کو کھیل کے اعتبار سے دیکھیں اور جذبات پر قابو کو رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ میچ سے لطف اندوز ہوں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی حمایت کریں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کے لئے دعائیں مانگیں۔ ہم اپنی ٹیم کی حمایت کریں گے اور بھارت کی جیت پر جشن منائیں گے۔افروز نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات ہیں کہ بھارت اچھا کھیلے اور جیتے۔

یہ بھی پڑھیں:Lawyers Protest Continue مظفر نگر میں وکلا کا احتجاج جاری، مظاہرین نے یاستی وزرا کا گہراؤ کیا

دوسری طرف اتر پردیش کے سابق چیف سیکرٹری اور سبکدوش ائی اے ایس انیس انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ جب بھارت کی شکست ہوتی ہے تو کچھ لوگ جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے یہ بالکل غلط ہے۔

Last Updated :Sep 2, 2023, 3:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.