ETV Bharat / state

Girl Student Dead Body Hanging اے ایم یو خواتین کالج میں طالبہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 2:25 PM IST

Girl Student Dead Body Hanging
اے ایم یو خواتین کالج میں طالبہ کی لاش

علی گڑھ میں اے ایم یو ویمن کالج عبداللہ ہال میں کالج کی 12ویں جماعت کی طالبہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ جس سے پورے کالج میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ Abdullah Hall Girl Student Dead Body

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے خواتین کالج عبداللہ ہال کے ہاسٹل میں پیر کو ایک طالبہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ لاش ملنے کے بعد اسکول انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسکول انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ فارینسک ٹیم اور پولیس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ بجنور ضلع کی رہنے والی تھی اور یہاں وہ بارہویں جماعت میں زیر تعلیم تھی۔ بتا دیں کہ طالبہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہی تھی۔ فی الحال کیس کی تفتیش جاری ہے۔ AMU Women College

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.