ETV Bharat / state

Fahad Swara Wedding Party فہد اور سوارا کی شادی پارٹی پر اے ایم یو طلباء کا ردعمل

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 10:45 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شادی پارٹی سے متعلق اے ایم یو طلباء یونین کے سابق صدر فیض الحسن کے بیان کو سابق نائب صدر ندیم انصاری نے متنازع بیان اور پبلسٹی اسٹنٹ بتایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

فہد اور سوارا کی شادی پارٹی پر اے ایم یو طلباء کا ردعمل

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طالب علم و سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ کے ریاستی صدر فہد احمد اور بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی اے ایم یو کیمپس میں شادی پارٹی سے متعلق اے ایم یو طلباء یونین کے سابق صدر فیض الحسن اور سابق نائب صدر محمد ندیم انصاری آمنے سامنے آگئے ہیں۔ جہاں ایک جانب فیض الحسن شادی پارٹی کی دعوت دے رہے ہیں تو وہیں ندیم انصاری اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ واضح رہے دو روز قبل ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں فہد اور سوارا بھاسکر کی شادی سے متعلق اے ایم یو طلباء یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے اے ایم یو میں مارچ مہینے میں شادی پارٹی کے اہتمام کا اعلان کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنا فہد کی کامیابی بتایا جس کو لے کر یونیورسٹی کیمپس میں بحث شروع ہو گئی۔ فیض الحسن کے بیان کے بعد اے ایم یو کے ریسرچ اسکالر و طلباء یونین کے سابق نائب صدر محمد ندیم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ فیض الحسن کا بیان ایک 'پبلسٹی اسٹنٹ ہے اور متنازعہ بیان ہے' جس پر اب سیاست ہو رہی ہے۔ ندیم انصاری کا کہنا کہ فہد اور سوارا کی شادی ہوئی ہے وہ خوش رہے لیکن یونیورسٹی کیمپس میں ان کی شادی کی پارٹی کیوں ہوگی اس سے قبل بھی اسی طرح سے طلباء و طالبات کی شادی ہوئی ان کی تو کیمپس میں کبھی پارٹی نہیں ہوئی ہے۔

ندیم انصاری نے فیض الحسن سے سوال کرتے ہوئے کہا فہد اور سوارا کی کورٹ میرج ہوئی ہے ان کو آپ یونیورسٹی کیمپس میں بلا کر کیوں تنازعہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کو پارٹی ہی دینی ہے تو آپ کیمپس سے باہر کہیں بھی پارٹی دے سکتے ہیں، لیکن کیمپس میں کوئی اس طرح کی پارٹی نہیں ہوگی کیونکہ اے ایم یو ایک تعلیمی ادارہ ہے۔ فہد احمد اور سوارا بھاسکر کی اے ایم یو کیمپس میں شادی پارٹی کے فیض الحسن کے بیان پر یونیورسٹی کے دیگر طلباء کا کہنا ہے اے ایم یو ایک تعلیمی ادارہ ہے نا کہ شادی گھر اس لئے اگر فیض الحسن کی فہد سے زیادہ ہی نزدیکی معاملات ہے تو وہ یونیورسٹی کیمپس کے باہر کہیں بھی کبھی بھی شادی یا ولیمہ پارٹی دے سکتے ہیں اور ولیمہ پارٹی کے لئے نکاح کی ضرورت ہوتی ہے، نکاح کے لئے لڑکی کا مسلم ہونا ضروری ہوتا ہے اس لئے اگر سوارا بھاسکر نے اسلام قبول کیا ہے تو وہ ثبوت دیکھائے۔طلباء کا کہنا ہے کیمپس کے اندر ماضی میں بھی کبھی اس طرح کی شادی پارٹی کا اہتمام نہیں کیا گیا اس لئے اب بھی نہیں ہونے دیں گے کیونکہ یہ ایک تعلیمی ادارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Swara And Fahad Wedding Party اے ایم یو میں فہد اور سوارا بھاسکر کی شادی پارٹی کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.