ETV Bharat / state

AMU Students Protest اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کو برخاست کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 10:57 AM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اولڈ بوائز لاج میں شراب نوشی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر اعظم میر نے کل وضاحت پیش کی تھی لیکن اے ایم یو طلبا نے ایک احتجاجی مارچ نکالا اور اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔ AMU Students Protest

Etv Bharat
Etv Bharat

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں طلبا نے ایک احتجاجی مارچ نکالا اور اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کو برخاست کرنے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اعظم میر سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کو برخاست کرنے کا مطالبہ

اے ایم یو طلبا نے اس ضمن میں پروکٹر کو پانچ نقاطی میمورنڈم بھی دیا جس میں طلبا نے شیخ الجامعہ سے درخواست کی کہ وہ اپنے مخصوص پاور کا استعمال کرتے ہوئے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے لیے مختص اراضی کو منسوخ کریں جس کو سابق وائس چانسلر ضمیرالدین شاہ نے مختص کیا تھا اور اولڈبوائز لاج کے تمام کمروں کو جلد از جلد خالی کرانے کے بعد اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اے ایم یو شراب فری کیمپس بن سکے۔ AMU Students Protest

وہیں ایک جانب اے ایم یو پروکٹر پروفیسر وسیم احمد نے کہا کہ جو باتیں نوٹس میں لائی گئی ہیں تو ہم رولنگ کے مطابق اس پر جو بھی کاروائی ہوگی وہ کریں گے، جبکہ اولڈ بوائز یونیورسٹی کیمپس میں نہیں آتا ہے وہیں دوسری جانب طلبا رہنماوں کا کہنا ہے کہ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن اے ایم یو کا ہی حصہ ہے۔

طلبا رہنما کے سابق نائب صدر محمد ندیم نے کہا کہ 'یہ احتجاج ان وکلاء کے خلاف نہیں ہے جو شراب پارٹی میں شامل تھے اور نہ ہی وکلاء سے ہماری کوئی دشمنی ہے بلکہ یہ احتجاج اولڈ بوائز کے خلاف ہے۔ ندیم کا کہنا ہے کہ سابق شیخ الجامعہ نے جو اراضی مختص کی تھی اب اس کو منسوخ کردیا جائے کیوں شراب نوشی کی پارٹی ہوئی وہ شرمناک ہے اور اے ایم یو طلبا اور اولڈ بوائز اس کی مذمت کرتے ہیں'۔ Wine Party In AMU

اے ایم یو طلباء رہنما محمد عارف تیاگی نے کہا کہ 'ہمارے احتجاج کا مطلب واضح ہے کہ دو روز قبل اولڈ بوائز لاج میں جو شراب پی گئی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ سرزد ہونے والے واقعے پر سخت رخ اپناتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ اس طرح کی واردات دوبارہ نہ ہونے پائے'۔

اے ایم یو طلبا رہنما زید شیروانی نے کہا کہ 'یہ احتجاج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کو برخاست کرنے کے لیے کیا گیا ہے کیوں کہ یہ ایک ادارہ ہے اور کسی بھی ادارے میں کھلم کھٌلا شراب نوشی کی اجازت نہیں ہے کیوں کہ اس ادارے کا ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہے'۔ AMU Old Boys Association

طلبا رہنما نے کہا کہ ملک میں شراب سے چھٹکارے کے لیے خود ایک تحریک چلائی جاتی ہے لیکن جب کسی ادارے میں ایسا ہوتا ہے تو اس سے زیادہ شرمناک بات کچھ اور نہیں ہوسکتی اس لیے میں اعظم میر سے اخلاقاً کہنا چاہتا ہوں ہو کہ جب آپ نے یہ ذمہ داری قبول کی ہے تو اس کو بخوبی انجام دیں'۔

واضح رہے کہ دو روز پہلے بار ایسوسی ایشن کے انتخاب ہونے سے قبل اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی کا کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا تھا جس میں ایڈووکیٹ سمیت دیگر افراد شراب پیتے اور پلاتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے اور اس ویڈیو میں اے ایم یو طلباء اور طلباء رہنما ان تمام افراد کو شراب پینے سے منع کرتے نظر آرہے تھے اور ساتھ ہی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر اعظم میر بھی شراب پینے والوں کو کمرے سے باہر نکالتے نظر آرہے ہیں اور شراب نوشی کے معاملے پر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر اعظم میر خان نے وضاحت بھی پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : Wine Party in AMU اے ایم یو اولڈ بوائز لاج میں شراب پارٹی کا ویڈیو وائرل

Wine Party in AMU Old Boys Lodge اے ایم یو اولڈ بوائز لاج میں شراب نوشی کے وائرل ویڈیو پر سیکریٹری کی وضاحت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.