ETV Bharat / state

AMU Students Demand Union Polls طلبا یونین انتخابات کیلئے اے ایم یو طلباء کا دھرنا

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 7:20 AM IST

اس دھرنے سے قبل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ طلبا یونین کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں ورنہ دھرنا دیا جائے گا۔ AMU Student Protest

طلبا یونین انتخابات کے لیے  اے ایم یو طلباء کا دھرنا
طلبا یونین انتخابات کے لیے اے ایم یو طلباء کا دھرنا

علیگڑھ: گزشتہ روز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء کی جانب سے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیے جانے کے بعد بھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) انتظامیہ کی جانب سے طلباء یونین کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا جس کے سبب طلباء نے یونیورسٹی باب سید کو بند کرکے دھرنا دیا۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبا نے گزشتہ روز یونیورسٹی انتظامیہ کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ طلبا یونین کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں ورنہ وہ دھرنا دیں گے، گزشتہ روز سے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اسی لئے طلبا نے یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ باب سید کو بند کرکے دھرنا شروع کر دیا۔ موقعے پر یونیورسٹی پراکٹوریئل ٹیم اور پولیس تعینات ہے۔

یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کا کہنا ہے کہ طلبا سے بات چیت کرنے کے لئے انتظامیہ تیار ہے۔ وہیں دھرنے پر بیٹھے طلباء کا کہنا ہے کہ جب تک یونیورسٹی انتظامیہ طلباء یونین کے انتخابات کی تاریخ اور الیکشن آفیسر کا اعلان نہیں کردیتا تب تک ہم دھرنے سے نہیں ہٹیں گے کیونکہ گزشتہ کئی مہینوں میں ہم احتجاج کرکے یونیورسٹی انتظامیہ کو میمورنڈم دے چکے ہیں اور گذشتہ روز بھی ہم نے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، اس کے بعد ہی آج دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء یونین کی مدت ایک برس ہوتی ہے جس کے انتخابات آخری بار 2018 میں ہوئے تھے۔ طلباء یونین کے انتخابات کا مطالبہ طلباء احتجاجی مارچ نکال کر 2019 سے مستقل کر رہے ہیں۔ طلباء نے احتجاجی مارچ نکال کر ایک بار پھر یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا جس میں 24 گھنٹے کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : Students Hold Protest Demanding Union Polls طلباء یونین انتخابات کے لیے اے ایم یو طلباء کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.