ETV Bharat / state

AMU Old Boys Association Manifesto On UP Election: اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے یوپی اسمبلی انتخابات پر اپنا منشور جاری کیا

author img

By

Published : Dec 27, 2021, 5:49 PM IST

AMU Old Boys Association On UP Election: اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے یوپی اسمبلی انتخابات پر اپنا منشور جاری کیا
AMU Old Boys Association On UP Election: اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے یوپی اسمبلی انتخابات پر اپنا منشور جاری کیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن AMU Old Boys Association Lucknow لکھنؤ کی جانب سے ریاستی میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں قائم اولڈ بوائز ایسوسی ایشنز Old Boys Association کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خصوصی طور پر اس پر غور و خوص کیا گیا کہ سب سے بڑی اور سب سے اہم ریاست اتر پردیش کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات UP Election انتہائی قریب ہیں، تمام سیاسی جماعتیں ووٹ بینک کو اپنے حق میں کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ پسماندہ طبقات خاص طور پر مسلمانوں Muslims in UP Election کا آزادی کے بعد سے سیاسی طور پر سب سے زیادہ استحصال ہوا ہے۔ جمہوری معاشرے کے لیے یہ اچھی علامت نہیں ہے۔

AMU Old Boys Association On UP Election: اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے یوپی اسمبلی انتخابات پر اپنا منشور جاری کیا

یوپی میں 20 فیصد ہونے کے باوجود مسلمان قوم نام نہاد سیکولر پارٹیوں کے ذریعے اپنا مفاد حاصل کرنے کے لیے محض ووٹ بینک Vote Bank کے علاوہ کوئی سیاسی اہمیت نہیں رکھتی۔

اولڈ بوائز ایسوسی ایشنز Old Boys Associations کے عہدیداروں نے کہا کہ مسلمانوں کے بنیادی مسائل Basic Issues of Muslims ان کے سماجی و معاشی اور تعلیمی ترقی سے متعلق ہیں۔ جو ابھی تک حل نہیں ہو سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ مسلمان اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کو مسائل پر مبنی ووٹنگ کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لکھنؤ AMU Old Boys Association و دیگر اضلاع کے نمائندوں کی موجودگی میں 9 نکاتی منشور جاری کیے گئے جو یہ ہیں۔


1۔ حکومتی اداروں میں مسلمانوں کی نمائندگی انکی ووٹ فیصد کے تناسب سے ہونا چاہیے۔

2۔ مغربی بنگال کے طرز پر اعلی تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کا ریزرویشن آٹھ فیصد، سچر کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ہو۔

3۔ اقلیتی اور دلت اکثریتی علاقوں میں اچھے اسکول کالجز اور آئی آئی ٹی و دیگر پیشہ ورانہ مراکز کا قیام۔
4۔ لکھنؤ میں سرسید احمد خان کے نام ایک اقلیتی یونیورسٹیوں کا قیام۔

5۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کو بحال کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں پر اثر انداز ہونا۔
6۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں میں اقلیتوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
7۔ دلت مسلمانوں اور دلت عیسائیوں کے ریزرویشن کے دروازے کھولنے کے لیے آرٹیکل 341 کے مذہبی بندش کا خاتمہ۔
8۔ یوپی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن کووڈ ختم کرنا اور اردو میڈیم سرکاری اسکول کے ساتھ ساتھ سرکاری استعمال کے لیے اردو زبان کو فروغ دینا
9۔ غلط طریقے سے سزا یافتہ طویل عرصہ سے جیلوں میں قید افراد کو جلد انصاف دلانے کے لیے عدالتیں کاروائی کو تیز کرنا۔


ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن AMU Old Boys Association On UP Election کے سابق صدر طارق صدیق نے کہا کہ ایسوسی ایشن سبھی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہمارے ایجنڈے کو اپنے منشور میں شامل کریں تاکہ مسلمان و پسماندہ طبقات اپنے حقوق حاصل کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.