ETV Bharat / state

اے ایم یو ملازمین کا زبردست احتجاجی مارچ، رجسٹرار کے خلاف نعرے بازی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 8:57 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) غیر تدریسی ملازمین کا اپنی ملازمت کے کنفرمیشن کے لئے دھرنا 22ویں روز بھی جاری رہا۔ ملازمین نے زبردست احتجاجی مارچ نکال کر یونیورسٹی رجسٹرار کے خلاف نعرے بازی کی اور جلد ہڑتال کرنے کا اعلان بھی کیا۔ AMU Non Teaching Staff Protest

اے ایم یو ملازمین کا زبردست احتجاجی مارچ، رجسٹرار کے خلاف نعرے بازی
اے ایم یو ملازمین کا زبردست احتجاجی مارچ، رجسٹرار کے خلاف نعرے بازی

اے ایم یو ملازمین کا زبردست احتجاجی مارچ، رجسٹرار کے خلاف نعرے بازی

علیگڑھ:عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں تقریبا 8000 تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں سے تقریبا 3000 غیر تدریسی ملازمین کی اسی ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے ڈیلی ویجر اور ٹیمپراری ہیں ان تمام ملازمین کا ایکسٹینشن ہر سال دسمبر ماہ میں ایک سال کے لئے ہوتا تھا لیکن سابق وائس چانسلر طارق منصور کی وائس چانسلر شپ میں پہلی مرتبہ ان کا ایکسٹینشن دسمبر 2022 میں روکا گیا.

اس کے بعد ملازمین نے زبردست احتجاج کیا جس کہ نتیجہ میں انتظامیہ نے ان کا ایکسٹینشن تو کیا لیکن صرف تین ماہ کا۔ہر تین ماہ کے بعد ملازمین کو اپنی ملازمت کے ایکسٹینشن کے لئے احتجاج کرنا پڑھتا ہے اس طرح ملازمین کا ایکسٹینشن تین تین ماہ کے لئے ہو رہا ہے۔

ملازمین کے مطالبات :
۱۔ مستقل ملازمت کی کنفرمیشن
۲۔ الاونسس کی بحالی
۳۔ تنخواہ میں اضافہ
۴۔ نئی تقرریاں
۵۔ پروموشن

احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کے بعد اب ڈیلی ویجرس غیر تدریسی ملازمین پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں وہیں اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے اختیار کئے گئے اڑیل رویہ کے نتیجہ میں اے ایم یو ملازمین کا دھرنا آج 22؍ویں روز بھی جاری رہا جس کے دوران رجسٹرار محمد عمران اور فنانس آفیسر محسن خان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ملازمین کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم دیا گیا ہے، لیکن اس حوالے سے انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں لوگوں کے درمیاں یہ چرچا عام ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے اپنے غیر تدریسی اور غیر مستقل ملازمین کے حوالے سے کوئی کاررواہی نظر آئی اور نہ ہی کوئی جواب دیا گیا ہے ایسے میں کیا اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے انہیں نظر انداز کیا جا رہاہے۔ ملازمین اپنے ہر احتجاج اور دھرنے میں اس بات کا خیال رکرہے ہیں۔ ایمرجنسی خدمات اثر انداز نہ ہوں ساتھ ہی ہاسٹلوں میں قیام پزیر طلبہ کو بھی کوئی پریشانی نہ ہو۔ لیکن اس کے باوجود بھی اے ایم یو انتظامیہ ان کے جائز مطالبات کے حوالے سے کو ٹھوس کارواہی کرتا نظر نہیں آرہا ہے۔

احتجاج میں شامل ملازم محمد امجد سرخیوں میں اس لئے رہا کیونکہ اس نے اپنے پورے جسم پر زنجیریں، ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور چہرے پر لال رنگ ڈالا ہوا تھا، ان کا کہنا تھا اس کے ذریعہ میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کے یونیورسٹی رجسٹرار اور فنانس آفیسر نے ہمارے ہاتھوں میں اسی طرح ہتھکڑیاں لگا دی ہے جو دیکھتی تو نہیں ہیں لیکن ان کو محصوص کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علیگڑھ میں حلال سرٹیفکیسن والے مصنوعات کی تلاشی شروع

ملازمین نے اعلان کیا اگر انتظامیہ نے ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا تو ہم ایک ہفتہ کے اندر مکمل ہڑتال کریں گے۔موقع پر موجود یونیورسٹی پراکٹر محمد وسیم علی احتجاجی مارچ کے دوران رجسٹرار کے خلاف نعرے بازی سے متعلق کچھ بھی کہنے سے بچتے نظر آئے۔ ان کا کہنا ہے یونیورسٹی پہلے بھی قانونی طریقے سے کروائی کر رہی تھی اور اب بھی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.