ETV Bharat / state

اے ایم یوکےغیرمستقل ملازمین کا تابوت کے ساتھ مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 4:36 PM IST

Updated : Nov 21, 2023, 5:08 PM IST

اے ایم یوکےغیرمستقل ملازمین کا تابوت کے ساتھ مطاہرہ
اے ایم یوکےغیرمستقل ملازمین کا تابوت کے ساتھ مطاہرہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) غیر تدریسی ملازمین نے یونیورسٹی انتظامیہ بلاک کے سامنے یونیورسٹی انتظامیہ کا جنازہ رکھ کر اپنے مطالبات کی گہار لگا رہے ہیں۔ AMU Non Teaching Staff Protest

اے ایم یوکےغیرمستقل ملازمین کا تابوت کے ساتھ مطاہرہ

علیگڑھ: ریاست اترپردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے غیر تدریسی ملازمین گزشتہ 25 روز سے اے ایم یو انتظامیہ بلاک کے سامنے اپنی ملازمت کے کنفرمیشن کے لئے دھرنا لگائے ہوئے ہیں۔ آج ملازمین نے انتظامیہ بلاک کے سامنے یونیورسٹی انتظامیہ کا جنازہ رکھ کر یہ پیغام عام کر رہے ہیں کہ ہمارا یونیورسٹی انتظامیہ کا انتقال ہو چکا ہے اسی لئے ہمنے ان کا جنازہ رکھا ہوا ہے۔

ملازمین نے بتایا گزشتہ 25 روز میں انتظامیہ نے ہمارے مطالبات کے بارے میں پوچھا تک نہیں ہے، ہم بھی جب تک دھرنا نہیں ہٹائیں گے جب تک انتظامیہ ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کردیتا ہے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے انتظامیہ کے جنازے سے متعلق ملازمین نے بتایا تاریخ میں پہلی مرتبہ ملازمین نے انتظامیہ کا جنازہ انتظامیہ بلاک کے سامنے رکھا ہے، اسے کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے ہی ہمیں مجبور کیا ہے، وہ ہمارے جائز مطالبات کو پورا نہیں کر رہے ہیں اس لئے ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

واضح رہے تین روز قبل ملازمین نے زبردست احتجاجی مارچ نکال کر یونیورسٹی رجسٹرار کے خلاف نعرے بازی کی اور جلد ہڑتال کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔اے ایم یو میں تقریبا 8000 تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں سے تقریبا 3000 غیر تدریسی ملازمین کی اسی ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے ڈیلی ویجر اور ٹیمپراری ہیں۔

ان تمام ملازمین کا ایکسٹینشن ہر سال دسمبر ماہ میں ایک سال کے لئے ہوتا تھا لیکن سابق وائس چانسلر طارق منصور کی وائس چانسلر شپ میں پہلی مرتبہ ان کا ایکسٹینشن دسمبر 2022 میں روکا گیا جس کے بعد ملازمین نے زبردست احتجاج کیا جس کہ نتیجہ میں انتظامیہ نے ان کا ایکسٹینشن تو کیا لیکن صرف تین ماہ کا۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو ملازمین کا زبردست احتجاجی مارچ، رجسٹرار کے خلاف نعرے بازی

ہر تین ماہ کے بعد ملازمین کو اپنی ملازمت کے ایکسٹینشن کے لئے احتجاج کرنا پڑھتا ہے اس طرح ملازمین کا ایکسٹینشن تین تین ماہ کے لئے ہو رہا ہے۔جنازے سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے رابطہ قائم کرنے کے باوجود کسی طرح کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، انتظامیہ کے عہدیداران بیان دینے سے بچتے نظر آئے۔ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کے بعد اب ڈیلی ویجرس غیر تدریسی ملازمین پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

Last Updated :Nov 21, 2023, 5:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.