ETV Bharat / state

Alto Car Robbery الٹو کار لوٹنے والے شاطر لٹیرے انکاؤنٹر میں دبوچے گئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 5:24 PM IST

Alto Car Robbery
الٹو کار لوٹنے والے شاطر لٹیرے انکاؤنٹر میں دبوچے گئے

ریاست اترپردیش نوئیڈا ایکسپریس وے پولیس اسٹیشن واجد پور ٹی پوائنٹ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سوار پولیس کے روکنے پر تیز رفتار کار سے بھاگنے لگا، پولیس کے پیچھا کرنے پر کار پر سوار بدمعاشوں نے پولیس پر گولی چلا دی۔ جوابی کاروائی میں ایک بدمعاش زخمی ہو گیا جبکہ دو فرار ہو گیے۔

الٹو کار لوٹنے والے شاطر لٹیرے انکاؤنٹر میں دبوچے گئے

نوئیڈا: ریاست اترپردیش نوئیڈا ایکسپریس وے پولیس اسٹیشن واجد پور ٹی پوائنٹ کے قریب چیکنگ کے دوران کار سوار لٹیروں سے تصادم ہوئی۔ اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک شرپسند ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ جس کے بعد پولیس ٹیم نے موقع سے دو بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے زخمی مجرم کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ پولیس نے گرفتار لٹیروں کے قبضے سے لوٹی ہوئی الٹو کار اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

واجد پور ٹی پوائنٹ کے قریب انکاؤنٹر
پولیس حکام کے مطابق نوئیڈا کے ایکسپریس وے پولیس اسٹیشن ٹیم واجد پور ٹی پوائنٹ سیکٹر135 کے قریب چیکنگ کر رہی تھی۔ اسی دوران پولیس ٹیم نے ایک بے نمبر الٹو K-10 کو رکنے کا اشارہ کیا۔ جس پر کار میں موجود افراد نے گاڑی کا رخ موڑ کر کچی روڈ سے ہوتے ہوئے فارم ہاؤس جانے والی سڑک پر تیز رفتاری سے بھگانا شروع کر دیا۔ جس پر پولیس ٹیم نے ان کا پیچھا کیا۔ خود کو حصار میں دیکھ کر کار میں سوار بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک شرپسند ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

زخمی مجرم کی شناخت موہت چوہان عرف لہری ساکن شاہ پور، تھانہ ایکسپریس وے، نوئیڈا کے طور پر ہوئی ہے۔ اس دوران دوسرا مجرم، مشتاق خان عرف بادشاہ ساکن روہیلا پور، سیکٹر132، تھانہ سیکٹر126، نوئیڈا موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ اسے پولیس ٹیم نے کمبنگ کے بعد قریبی کھیتوں سے گرفتار کیا تھا۔ شرپسندوں کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول، ایک زندہ کارتوس، ایک چاقو اور لوٹی ہوئی الٹو K-10 کار برآمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:


18 اکتوبر کو الٹو کار چوری کی گئی تھی
پولیس حکام کے مطابق 18 اکتوبر کو ایکسپریس وے تھانہ علاقے کے سیکٹر 129 نوئیڈا کے گلشن مال کے قریب دو نامعلوم بدمعاشوں نے ایک نوجوان سے الٹو کار، پرس اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ متاثرہ کی شکایت پر ایکسپریس وے پولیس اسٹیشن نے واقعے کی رپورٹ درج کی اور شرپسندوں کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شاطر لٹیرے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم موہت چوہان عرف لہری کے خلاف مختلف تھانوں میں 31 مقدمات درج ہیں اور ملزم مشتاق خان عرف بادشاہ کے خلاف تین مقدمات درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.