ETV Bharat / state

مزدوروں کی نقل مکانی سے امن وقانون کا مسئلہ پید ہوگیا ہے: اکھلیش

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 8:38 PM IST

اکھیلیش یادو نے کہا کہ مہاجر مزدوروں کے تیئں بی جے پی سرکار کی پالیسی کے سبب حالات بگڑ رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں آ رہے لوگوں کی ٹیسٹنگ اور ادویات کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ ریاستی حکومت دہلی اور دیگر شہروں سے آرہے پریشان حال کنبوں کو ان کے گھر تک پہنچانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج الزام عائد کیا ہے کہ کورونا وبا نے ایک طرف قہر برپا کیا اور دوسری طرف بڑے شہروں سے مزدوروں کی نقل مکانی کا سنگین معاملہ امن وامان کے لئے ایک چیلنج بن رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے بہت ڈھول پیٹا تھا کہ جو لوگ گزشتہ سال اتر پردیش آ گئے ہیں انہیں روزگار ملے گا ۔ تقریبا 1.5 ڈیڑھ کروڑ کی دستیابی کا دعوی بھی کیا گیا تھا ، لیکن جھوٹ کی قلعی کھل گئی ، سچ سامنے آ گیا ۔ بی جے پی نے لوگوں کو دھوکہ دے کر بڑا گناہ کیا ہے ۔

بڑے پیمانے پر ایک بار پھر مزدوروں کی نقل مکانی ہورہی ہے۔ دہلی کے آنند وہار بس اڈے ، نوئیڈا اور ملک کی دیگر ریاستوں سے لاکھوں مزدوروں کا آنا جاری ہے ۔ان کا کام چھوٹ گیا، پیسہ ختم ہوگیا، اب یہ اپنے گاؤں واپس لوٹنے کے لیے بے چین ہے۔ ٹرین سے بھی ہزاروں لوگ آرہے ہیں۔ گزشتہ سال کی طرح ابھی تو راستے میں ان کے کھانے پینے کے انتظامات کے لئے رضاکار تنظیمیں بھی سامنے نہیں آئی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر مزدوروں کے تیئں بی جے پی سرکار کی پالیسی کے سبب حالات بگڑ رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں آ رہے لوگوں کی ٹیسٹنگ اور ادویات کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ ریاستی حکومت دہلی اور دیگر شہروں سے آرہے پریشان حال کنبوں کو ان کے گھر تک پہنچانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.