ETV Bharat / state

AIMIM Leader Asaduddin Owaisi on Muslim Issues: 'اسمبلی میں اپنی آواز کی گونج کے لئے کریں ووٹ'

author img

By

Published : Feb 20, 2022, 10:53 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین AIMIM کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی AIMIM Leader Asaduddin Owaisi نے کہا کہ اسمبلی میں جو آپ کے مسائل کو اٹھا سکے اسے ووٹ کیجئے۔ اس الیکشن میں دولت کو ہرانے اور عظمت کو جتانے کے لئے ووٹ کیجئے۔ AIMIM Leader Asaduddin Owaisi on Muslim Issues

AIMIM Leader Asaduddin Owaisi on Muslim Issues: 'اسمبلی میں اپنی آواز کی گونج کے لئے کریں ووٹ'
AIMIM Leader Asaduddin Owaisi on Muslim Issues: 'اسمبلی میں اپنی آواز کی گونج کے لئے کریں ووٹ'

ضلع سنت کبیر نگر کے خلیل آباد اسمبلی حلقے میں پیس پارٹی کے صدر ڈاکٹر محمد ایوب کی حمایت Support of Dr Mohamed Ayub میں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم آئی ایم صدر نے کہا کہ اپنی آواز کو دبانے کی سازش کے تحت ڈاکٹر ایوب کا ہرانے کی کوشش ہے لیکن اگر سی اے اے ور تین طلاق کے مسئلے کو پارلیمنٹ کی طرح آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے مسائل کی گونج اسمبلی میں بھی ہو تو ڈاکٹر ایوب کو اپنا نمائندہ بنا کر بھیجئے۔ AIMIM Leader Asaduddin Owaisi on Muslim Issues

اویسی نے اپنے پرانے لب و لہجے میں سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات 2024 Lok Sabha Elections میں سب کی نیند حرام کرنے کی پیشگی اعلان کے ساتھ سماج وادی پارٹی پر طنز کسا اور کہا کہ اس پارٹی کے پاس سیکولر بنانے کی مشین ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جب تین طلاق قانون پاس ہورہا تھا تو ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس سبھی اس کے حق میں تھے۔

اپنی اوپر چلائی گئی گولی کو انہیں خائف کرنے کا حربہ قرار دیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ میں اس سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ اترپردیش میں سی اے اے قانون CAA in Uttar Pradesh کی مخالفت کرنے پر 22 افراد کا قتل کردیا گیا اور کئی مقامات پر بچوں و بزرگوں کے ساتھ ظلم ہوا لیکن کسی نے آواز نہیں اٹھائی۔ انہوں نے کہا جب سارے دشمن ایک ہوگئے تو اویسی اور ڈاکٹر ایوب ایک کیوں نہیں ہوسکتے۔ AIMIM Leader Asaduddin Owaisi on Muslim Issues

اس سے پہلے پیس پارٹی کے صدر و خلیل آباد سے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر محمد ایوب نے اپنے خطاب میں ایم ایل اے رہتے ہوئے اپنے ذریعہ کئے گئے کاموں کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے آنے والے انتخابات میں اپنے لئے ووٹ کی اپیل کی۔ AIMIM Leader Asaduddin Owaisi on Muslim Issues

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.