ETV Bharat / state

ادھم پور: عالمی یوم صحت کے موقع پر مریضوں کو طبی مشورے دیے گئے

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 5:47 PM IST

ڈسٹرکٹ اسپتال ادھم پور میں عالمی یوم صحت کے موقع پر آج ڈاکٹروں نے مریضوں کو صحت سے متعلق بیدار رہنے اور عالمی وبا کورونا وائرس سمیت متعدی بیماریوں کے تعلق سے جانکاری دی۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے مریضوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ غلط چیزوں کا استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

ادھم پور: عالمی یوم صحت کے موقع پر مریضوں کو آگاہ کیا گیا
ادھم پور: عالمی یوم صحت کے موقع پر مریضوں کو آگاہ کیا گیا

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ڈسٹرکٹ اسپتال ادھم پور میں عالمی یوم صحت کے موقع پر آج ڈاکٹروں نے مریضوں کو صحت کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے انہیں بیدار رہنے کا مشورہ دیا۔

ادھم پور: عالمی یوم صحت کے موقع پر مریضوں کو آگاہ کیا گیا

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ وجے رینا نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لوگوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

انہوں نے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کرنے کے طریقوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کس طرح سے صحت مند رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے مریضوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ غلط چیزوں کا استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغوی سی آر پی ایف کمانڈو کے افراد خاندان کا جموں میں احتجاجی مظاہرہ

وہیں ضلع ہسپتال کے متعدد ڈاکٹروں نے لوگوں کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یہ بھی بتایا کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کو زیادہ مستعد رہنا چاہئے اور وقتا فوقتا ڈاکٹر کے مشورے لینے چاہئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.