ETV Bharat / state

ادھمپور: ٹرانسپورٹ کمیونٹی ضلع انتظامیہ سے ناراض کیوں؟

author img

By

Published : Sep 12, 2020, 9:03 PM IST

Udhampur transport Association held press conference
Udhampur transport Association held press conference

ٹرانسپورٹ کمیونٹی ہمیشہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا ہے لیکن اب وہ ایسا نہیں کریں گے۔

بس اسٹینڈ ٹرانسپورٹ یونین کے منیجر ناصر حسین نے آج ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ ضلع انتظامیہ سے ناراضگی ظاہر کی۔ حسین نے کہا کہ یوٹی نے لیفٹنینٹ گورنر منوج سنہا حال ہی میں ضلع اودھم پور کے پہلے دورےکے پہنچے جہاں انہوں نے ضلع کی مختلف جماعتوں کے قائدین اور این جی اوز نیز بی ڈی سی ممبران اور میونسپل کونسل کے عہدیداران اور کاروبار یوں سے ملے۔ مزید سبھی لیفٹنینٹ گورنر کو اپنے مسائل سے واقف بھی کرایا۔ جس پر انہوں نے انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ ان کے مطالبات پورے کیے جائیں گے۔

ویڈیو

ٹرانسپورٹ یونین کے منیجر ناصر حسین کا کہنا ہے کہ' ضلع انتظامیہ کی جانب سے سبھی کمیو نٹیز کو دعوت نامہ بھیجا گیا۔ لیکن ضلع میں سب سے زیادہ پریشان شعبہ ٹرانسپورٹ کو نظر انداز کیا گیا انہیں لیفٹنینٹ گورنر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس پر یونین کے ممبران نے ضلع انتظامیہ پربرہم ہوگئے۔'

ناصر نے کہا کہ وہ ہمیشہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا ہے لیکن اب وہ ایسا نہیں کریں گے۔ کیونکہ یو ٹی کے عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد ان کے گھر پہنچے اور ہمیں ملنے سے روکا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ کورونا دور میں اگر کوئی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے تو وہ ٹرانسپورٹر ہوا ہے۔ جبکہ انہیں حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی ریلیف بھی نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مسائل لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے رکھنا چاہتے تھے، لیکن انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی پوری نقل و حمل انتہائی قابل رحم حالت میں ہے جس کے خلاف وہ سڑکوں پر آسکتے ہیں لیکن ان کے مطالبات کو انتظامیہ کے سامنے لانے سے روکا گیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.