ETV Bharat / state

ادھمپور: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 5:38 PM IST

Local people are facing a lot of problems due to the miserable condition of the Maatlai - Dudu road of District Udhampur
Local people are facing a lot of problems due to the miserable condition of the Maatlai - Dudu road of District Udhampur

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے مانتلائی ڈوڈو علاقے میں سڑک کی خستہ حالی سے مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی سرپنچ مکھن سنگھ کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے مذکورہ روڈ کی خستہ حالی کی شکایت کی تھی لیکن کوئی مناسب کارروائی نہیں ہوئی۔'

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'مانتلائی ڈوڈو روڈ کو نالے کے پاس بند کیا گیا ہے اور سڑک پر صرف کیچڑ پڑا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پی ایم جی ایس وائی محکمہ کی جانب سے سڑک کی تعمیر کا کام کافی سست رفتار سے کرایا جارہا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ پریشان ہیں۔'

سرپنچ نے کہا کہ 'گزشتہ دنوں کی بارش کی وجہ سے روڈ کی حالت خراب ہوگئی۔ اس سڑک پر گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ مزید سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بنا ہوا ہے۔ '

انہوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا کہ سڑک کی تعمیر کے کام کو جلد از جلد پورا کیا جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.