ETV Bharat / state

گھوڑے پر فوڈ ڈیلیوری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 11:43 AM IST

Updated : Jan 3, 2024, 12:00 PM IST

Food delivered on horse in Hyderabad تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث زوماٹو کے ایک ڈیلیوری بوائے کا جب بائیک کا پٹرول ختم ہوا تو اس نے گھوڑے کا استعمال کیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

Zomato Boy Rides Horse
Zomato Boy Rides Horse

Zomato Boy Rides Horse

حیدرآباد: زوماٹو کے ایک ڈیلیوری بوائے نے منگل کو حیدرآباد میں آرڈر ڈیلیور کرنے کے لیے گھوڑے کی سواری کی۔ ٹرک ڈرائیوروں کی جانب سے ہٹ اینڈ رن حادثات سے متعلق نئے قانون پر ہڑتال کی وجہ سے پیٹرول اسٹیشنوں پر ایندھن ختم ہوگیا تھا اور پٹرول پمپس پر کافی بھیڑ جمع تھی۔

زوماٹو بیگ پہنے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو پرانے شہر کے چنچل گوڑہ علاقہ میں امپیریل ہوٹل کے قریب سڑک پر گھوڑے پر سوار ہوتے دیکھا گیا۔ فوڈ ڈیلیور کرنے کے لیے گھوڑے پر سوار نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئی۔

جب ڈیلیوری بوائے کی موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہو گیا تو اس کو انوکھی ترکیب سوجھی اور اس نے گھوڑے کی سواری اختیار کرلی۔ ٹرک، ٹینکرز ڈرائیورز کی ہڑتال کے بعد پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئی اور اسٹاک ختم ہونے کے بعد پٹرول پمپس بند کردیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: 'کھانے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا'

زوماٹو ڈیلیوری بوائے کا گھوڑے کی سواری کے ویڈیو نے لوگوں کو سنہ 2002 میں شدید بارشوں کے دوران ممبئی میں کھانا پہنچانے کے لیے گھوڑے پر سوار ایک سوئگی ڈیلیوری بوائے کی تصویر کی یاد دلائی۔ مہاراشٹر کے ممبئی میں سنہ 2002 میں شدید بارش کے دوران سوئیگی بوائے نے فوڈ ڈیلیور کرنے کے لئے گھوڑے کا استعمال کیا تھا۔ جس کی بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

Last Updated : Jan 3, 2024, 12:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.