ETV Bharat / state

Siraj New House محمد سراج نے حیدرآباد میں نئے مکان میں کوہلی اور آر سی بی کے کھلاڑیوں کی میزبانی کی

author img

By

Published : May 16, 2023, 1:52 PM IST

رائل چیلنجرز بنگلور کے تیز گیندباز محمد سراج نے اپنی محنت سے حیدرآباد میں ایک نیا گھر خریدا ہے۔ اس نئے گھر میں انہوں نے وراٹ کوہلی، فاف ڈو پلیسس سمیت اپنے تمام آر سی بی ٹیم کے ساتھیوں کو مدعو کیا۔ اس کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ RCB team visited Siraj New House

محمد سراج نے حیدرآباد میں نئے مکان میں کوہلی اور آر سی بی کے کھلاڑیوں کی میزبانی کی
محمد سراج نے حیدرآباد میں نئے مکان میں کوہلی اور آر سی بی کے کھلاڑیوں کی میزبانی کی

حیدرآباد: وراٹ کوہلی اور رائل چیلنجرس بنگلور کے دیگر کھلاڑی حیدرآباد میں محمد سراج کے نئے مکان پہنچے۔ آر سی بی کی ٹیم فی الحال حیدرآباد میں ہے جہاں وہ کرو یا مرو کی صورتحال کی شکار ہے۔ وراٹ کوہلی، کپتان ڈیوپلیسی اور کیدار جادھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آر سی بی کے کھلاڑیوں کو محمد سراج کے مکان میں داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جو وائرل ہوگئی ہے۔ محمد سراج نے حال ہی میں اپنے نئے مکان کی خریداری کے بارے میں بتایا تھا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ارکان کو عشائیہ پر مدعو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ محمد سراج کے مکان پر کوہلی اور دیگر ٹیم کے ارکان کی موجودگی سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جس میں کئی کھلاڑیوں کو مکان کے اندر جاتا ہوا دیکھا گیا ہے۔

محمد سراج نے اپنا نیا مکان فلم نگر میں خریدا ہے۔ محمد سراج نے ان تمام کی میزبانی کی۔ یہ ایک خوشگوار تقریب تھی۔ محمد سراج نے انکشاف کیا تھا کہ جب وہ کرکٹ کے لیے پریکٹس کرتے تھے۔ اس وقت ان کے گھر کی حالت سہی نہیں تھی۔ گھر کی حالت بھی ایسی تھی کہ ان کے پاس پریکٹس کے لیے اچھے جوتے بھی نہیں تھے۔ لیکن اب سراج نے اپنے کیرئیر میں ترقی کر لی ہے اور جیسے ہی انہیں رقم ملی، انہوں نے نیا گھر خرید لیا۔ سراج نے وراٹ کوہلی سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اپنا نیا گھر دکھانے کے لیے بلایا۔ سراج کے گھر پہنچنے کے بعد وراٹ کوہلی، فاف ڈوپلیسی اور ان کے تمام ساتھیوں نے ان کے نئے گھر کے لیے مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: Siraj on Trollers: سوشل میڈیا ٹرولنگ سے پریشان ہو جاتے ہیں سراج

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ کوہلی اور ٹیم کے تمام کھلاڑی ہاتھ ملا کر سراج کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ محمد سراج اپنے آئی پی ایل کیریئر میں اب تک 77 میچ کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں کی اننگز میں انہوں نے 30.37 کی اوسط سے 75 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں آر سی بی فرنچائز نے محمد سراج کو 7 کروڑ روپے میں سائن کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق سراج نے اب تک آئی پی ایل سے تقریباً 27 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس کے علاوہ سراج بی سی سی آئی سے سالانہ معاہدے کے طور پر تنخواہ اور اشتہارات سے بھی کماتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.