ETV Bharat / state

Telangana Road Accident تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں سڑک حادثہ، دو ہلاک

author img

By

Published : May 3, 2023, 12:49 PM IST

تلنگانہ کے کریم نگر میں ایک کار نے صفائی ملازمین کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 55 سالہ سمکا موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ اس حادثہ میں شدید زخمی راجیشوری کو علاج کے لیے حضورآباد کے ایریا اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ Road accident in Karimnagar

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں سڑک حادثہ، دو ہلاک
تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں سڑک حادثہ، دو ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر حضورآباد ٹاؤن میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح حضورآباد ٹاون کی سیداپور روڈ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، سڑک پر جھاڑو لگانے والی دو خواتین سے ٹکراگئی۔ ان کی شناخت سینی ٹیشن ورکرس این سمکا اور آرراجیشور ی کے طورپر کی گئی ہے۔ یہ کار حضورآباد ٹاون سے کریم نگر کی سمت جارہی تھی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ حضورآباد ٹاون کی رہنے والی 55 سالہ سمکا موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ اس حادثہ میں شدید زخمی راجیشوری کو علاج کے لیے حضورآباد کے ایریا اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کاعلاج کیاجارہا ہے۔یہ دونوں حضورآباد بلدیہ میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمت کرتی تھیں۔دوسرے حادثہ میں ایک نامعلوم شخص ڈی سی ایم وین کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ حضورآباد۔کریم نگر روڈ پر ایس آر ایس پی کنال کے قریب پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

وہیں آندھرا پردیش کے این ٹی آر ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 15 مسافرین زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں وجے واڑہ۔حیدرآباد شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب تلنگانہ آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں بس میں سوار مسافرین میں سے 15 مسافرین زخمی ہوگئے اور آرٹی سی بس کا ڈرائیور، اپنی نشست پر بُری طرح پھنس گیا۔ اس حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد اس ڈرائیور کو نکالتے ہوئے علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔اس حادثہ کے سبب اس روٹ پر گاڑیوں کی آمد ورفت میں رکاوٹ پیدا ہوگئی اور ٹریفک جام ہوگئی۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس بھی وہاں پہنچ گئی جس نے راحت کام شروع کیے۔ زخمیوں کوعلاج کے لیے جگیا پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ بس وجے واڑہ سے حیدرآباد آرہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Jharkhand Road Accident جھارکھنڈ سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.