ETV Bharat / state

Hyderabad Road Accident حیدرآباد میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 12:50 PM IST

شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد کی موت ہو گئی، جب کہ اس حادثے میں دو دیگر زخمی ہو گئے۔ Road accident in Dundigal

حیدرآباد میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک
حیدرآباد میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ڈی سی ایم کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا اور یہ ڈی سی ایم گاڑی الٹ گئی۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ افراد ڈیی سی ایم میں گوڈاولی سے حیدرآباد کے این ٹی آر گارڈن کی سمت آرہے تھے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی۔

واضح رہے کہ 21 جنوری 2023 کو تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک لاری، بائیک سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق ونود نامی شخص اپنی بائیک پر ہیمنت ریڈی نامی شخص کے ساتھ جا رہا تھا کہ لاری نے بائیک کو پلر نمبر 822 کے قریب ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ونود کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ لاری ڈرائیو کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Hyderabad حیدرآباد میں سڑک حادثہ، موٹرسائیکل سوار ہلاک

یوین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.