ETV Bharat / state

Two Jawans Suicide In Sriharikota ستیش دھون اسپیس سینٹر میں دو سی آئی ایس ایف جوانوں کی پراسرار موت

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 10:09 AM IST

Updated : Jan 17, 2023, 12:05 PM IST

آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورسز(سی آئی ایس ایف) کے دو جوانوں کی موت ہوئی ہے۔ پولیس نے مطابق موت کی وجہ خودکشی ہوسکتی ہے۔ Two CISF Jawans Die by Suicide in Andhra Pradesh

Etv Bharat
Etv Bharat

سری ہری کوٹا: ریاست آندھراپردیش کے ضلع تروپتی کے سری ہری کوٹا کے ستیش دھون اسپیس سینٹر (ایس ایچ اے آر) میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورسز (سی آئی ایس ایف) کے دو جوانوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اتوار کو رات میں ایک سی آئی ایس ایف کے ایک جوان کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ وہیں پیر کی رات میں ایک اور سب انسپکٹر (ایس آئی) کی لاش پائی گئی جس پر گولی کا نشان تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار نے اپنے ہی ہتھیار سے گولی چلائی ہے۔ ۔یہ دونوں واقعات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پیش آئے۔ ریاست چھتیس گڑھ کے مہاسمند ضلع کے سنکارا گاؤں سے تعلق رکھنے والے چنتامنی (29) کو سنہ 2021 میں کانسٹیبل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ تربیت کے بعد، اس نے سری ہری کوٹا میں یونٹ میں شمولیت اختیار کی۔ چنتامنی حال ہی میں ایک ماہ کی طویل چھٹیوں پر گئے تھے اور اس مہینے کی 10 تاریخ کو واپس آئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اتوار کو ایک بجے انہوں نے ڈیوٹی جوائن کی۔ کیو آر ٹی (ایمرجنسی سیکورٹی فورس) یونٹ نے گشت کے دوران رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب چنتامنی کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ اس نے خاندانی پریشانیوں کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔ اسی چوبیس گھنٹوں کے دوران سب انسپکٹر وکاس سنگھ جو پیر رات سری ہری کوٹا کے پہلے گیٹ پر وقع کنٹرول روم میں سی شفٹ (نو تا پانچ بجے تک) ڈیوٹی پر تعینات تھے، انسپکٹر وکاس نے بندوق سے اپنے ہی سر میں گولی مار دی ہے۔ قریب میں کام کرنے والے لوگ فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچے، انہوں نے دیکھا کہ انسپکٹر خون میں لت پت پڑا ہوا تھا، بتایا جارہا ہے کہ انسپکٹر وکاس سنگھ ریاست اترپردیش کا رہنے والا ہے اس کی بیوی اور تین بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دوپولیس جوانوں کی خودکشی

پولیس اہلکار نے خود کشی کرنے کی کوشش کی

Last Updated : Jan 17, 2023, 12:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.