ETV Bharat / state

Secretariat Mosques: تلنگانہ سکریٹریٹ مساجد کی تعمیرنو کیلئے سنگ بنیاد

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 5:23 PM IST

تلنگانہ سکریٹریٹ مساجد (Telangana Secretariat Mosques) کے تعمیر نو کا سنگ بنیاد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد نے رکھا۔

تلنگانہ سکریٹریٹ مساجد کے تعمیرنو کےلیےسنگ بنیاد رکھا گیا
تلنگانہ سکریٹریٹ مساجد کے تعمیرنو کےلیےسنگ بنیاد رکھا گیا

تلنگانہ حکومت نے سکریٹریٹ مساجد (Telangana Secretariat Mosques) کی تعمیر نو کے لئے 10 جولائی 2019 کو سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کو منہدم کردیا تھا۔ اسی احاطے میں موجود دو مساجد کو بھی منہدم کردیا گیا تھا۔

تلنگانہ سکریٹریٹ مساجد کے تعمیرنو کےلیےسنگ بنیاد رکھا گیا

مساجد کے انہدام کے بعد حیدرآباد میں سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں نے مخالفت کرتے ہوئے اس جگہ پر مساجد کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دو سال سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد مساجد کے تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر داخلہ محمد محمود علی، رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی، وقف بوڈ چیئرمین محمد سلیم اور دیگر علماء و مشائخین نے شرکت کی-

یہ بھی پڑھیں:Mosque Renovation: مسجد طحہ میں نماز ادا کی گئی

اس موقع پر وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ دو مساجد کی تعمیر جملہ 1500 مربع فٹ میں ہوگی۔ اس میں امام کے رہنے کا کوارٹرس بھی تعمیر کیا جائے گا۔ مسجد کے تعمیراتی کام بہت جلد شروع کر دیے جائیں گے-

وقف بورڈ چئیرمین محمد سلیم نے کہا کہ مساجد کی تعمیر کے لیے دو کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے جس میں سے ایک کروڑ روپے جاری ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک تک مساجد کے تعمیراتی کام مکمل ہو جائیں گے- انھوں نے کہا کہ پولیس کے سخت بندوبست میں یہ کام کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.