ETV Bharat / state

'گاندھی جی کے عدم تشدد کی راہ پر تلنگانہ ریاست گامزن'

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 2:15 PM IST

تلنگانہ ریاست
تلنگانہ ریاست

تلنگانہ کے اسمبلی اسپیکر نے گاندھی جینتی کے موقع پراسمبلی کے احاطہ میں واقع گاندھی جی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور ان کی خدمات کو بھرپورخراج پیش کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام کی متحدہ جدوجہد کے نتیجہ میں ملک کی آزادی کے ثمرات تمام کے پہنچنے چاہئے

تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ جس کو گاندھی جی کے جذبہ کے تحت ریاست کا درجہ دلایاگیا ہے،ملک کیلئے سات برسوں میں نظیر بن گئی ہے۔

انہوں نے گاندھی جینتی کے موقع پراسمبلی کے احاطہ میں واقع گاندھی جی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور ان کی خدمات کو بھرپورخراج پیش کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام کی متحدہ جدوجہد کے نتیجہ میں ملک کی آزادی کے ثمرات تمام کے پہنچنے چاہئے۔اس سے ہی گاندھی جی کی آتما کو شانتی مل سکتی ہے۔عدم تشدد کے نتیجہ میں ہی ملک کو آزادی حاصل ہوئی ہے۔گاندھی جی کے عدم تشدد کی راہ پر تلنگانہ ریاست گامزن ہے۔تمام کو گاندھی جی کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ کے مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی حالت، ماہرین کا اجلاس منعقد

اس موقع پر تلنگانہ قانون ساز کونسل کے عبوری صدرنشین بھوپال ریڈی، وزیر پرشانت ریڈی،رکن قانون سازکونسل کے کویتا اور دوسروں نے بھی گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.