ETV Bharat / state

Telangana Politics تلنگانہ ریاستی وزیر کی راہل گاندھی پر نکتہ چینی

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 2:21 PM IST

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر نکتہ چینی اور تنقیدوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ Telangana Politics

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مقامی کانگریس کے لیڈروں کی اسکرپٹ کو گذشتہ روز ضلع کھمم میں ہوئے جلسہ میں سنایا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاست میں برسر اقتدار آنے پر تمام افراد کو دیئے جانے والے وظیفہ کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے اسے چار ہزار روپئے کرنے راہل گاندھی کے اعلان پر بھی نکتہ چینی کی۔

انہوں نے پوچھا کہ ملک میں کانگریس اقتدار حکومت والی ریاستوں میں کتنے وظائف دیئے جاتے ہیں؟ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ کانگریس اقتدار والی ریاست چھتیس گڑھ میں معمرین کو 350 روپے وظیفہ دیا جاتا ہے۔ معذورین کو 500 روپئے اور بیواوں کو 350روپئے وظیفہ دیا جاتا ہے۔ راجستھان میں جہاں کانگریس کی حکومت ہے، صرف 750 روپئے کا وظیفہ معمرین کو دیاجاتا ہے جبکہ معذورین کو 550روپئے وظیفہ کی رقم دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں کانگریس کرناٹک کو دہرائے گی: راہل گاندھی

پڑوسی ریاست کرناٹک کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ریاست میں معمرین کو 800، معذوروں کو 800 اور بیواؤں کے لیے 800روپئے وظیفہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ تلنگانہ کی طرح کانگریس اقتدار والی ریاستوں میں وظائف کیوں نہیں دیئے جاتے؟ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے عوام کانگریس کی جانب سے چار ہزار روپئے وظیفہ دینے کے اعلان پر یقین نہیں کریں گے۔ انہوں نے کالیشورم پروجکٹ میں بدعنوانیوں سے متعلق راہل گاندھی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کالیشورم پروجکٹ میں بدعنوانیوں کا الزام راہل گاندھی کی لاعلمی کو ظاہر کرتا ہے۔یہ پروجکٹ ایک لاکھ کروڑ روپئے سے بنایا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.