ETV Bharat / state

Suicide in Hyd تلنگانہ کی وزیرتعلیم کے اسکارٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے سروس کی پستول سے خود کو گولی مارلی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 2:01 PM IST

تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے اسکارٹ کے انچارج کے طور پر خدمات انجام دینے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اپنی سروس کی پستول سے اتوار کو بنجاراہلز میں واقع سری نگر کالونی میں خود کو گولی مارلی۔

Suicide in Hyd
تلنگانہ کی وزیرتعلیم کے اسکارٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے سروس کی پستول سے خود کو گولی مارلی

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے اسکارٹ کے انچارج کے طور پر خدمات انجام دینے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اپنی سروس کی پستول سے اتوار کو بنجاراہلز میں واقع سری نگر کالونی میں خود کو گولی مارلی۔ اے ایس آئی محمد فاضل جو آرمڈ ریزرو رچہ کنڈہ میں خدمات انجام دیا کرتے تھے، وزیر تعلیم کی پولیس اسکارٹ کے انچارج تھے۔

اتوار کی صبح تقریبا 6.45 بجے فاضل کی دختر نے ان کو وزیرتعلیم کے مکان کے قریب ڈیوٹی کے لئے چھوڑا۔ بعد ازاں فاضل نے اپنی پستول سے خو د کو گولی مارلی۔ ان کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں ڈاکٹرس نے ان کومردہ قراردیا۔ ڈی سی پی ویسٹ جیول ڈیوس نے یہ بات بتائی۔ اس و اقعہ کی اطلاع پر پولیس کے سینئر عہدیدار وزیرتعلیم کی قیام گاہ پہنچے۔فاضل کے ارکان خاندان نے کہاکہ وہ بعض مالی مسائل کا سامنا کررہے تھے۔

اس سے قبل شہر حیدرآباد میں ایک اور مسلم شخص نے فینانسرز سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔ 31 سالہ نظام الدین نے کچھ بینکوں سے قرض حاصل کیا تھا تاہم گزشتہ 6 ماہ سے بیروزگار نوجوان قسط ادا کرنے سے قاصر تھا۔ خودکشی سے قبل نظام الدین نے ویڈیو بناکر بتایا کہ وہ انتہائی مقروض ہوچکا ہے اور اب وہ قرض ادا نہیں کر پارہا ہے، لہٰذا اس کے پاس کوئی دوسری صورت نہیں بچی اور اسی لیے وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہورہا ہے۔ مرنے سے پہلے اس نے ویڈیو بنائی اور اپنے ماں، باپ، بیوی اور بچوں سے معافی کی خواہش کا اظہار کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.