ETV Bharat / state

Telangana Congress Protest بجلی کے مسئلے پر تلنگانہ اسمبلی کے باہر کانگریس کے ارکان اسمبلی کا مظاہرہ

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 2:20 PM IST

تلنگانہ کانگریس کے ارکان اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ ریاست کے تمام زمروں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے چندرشیکھرراوحکومت نے دھوکہ دیا۔ اس مسئلہ پر اسمبلی کے باہر میڈیا پوائنٹ پرکانگریس کے ارکان اسمبلی نے پلے کارڈس کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ Telangana Cong protest power issue

بجلی کے مسئلے پرتلنگانہ کانگریس ارکان اسمبلی نے مظاہرہ کیا

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے ارکان اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ ریاست کے تمام زمروں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے چندرشیکھرراو حکومت نے دھوکہ دیا۔ اس مسئلہ پر اسمبلی کے باہر میڈیا پوائنٹ پر کانگریس کے ارکان اسمبلی نے پلے کارڈس کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ اس موقعے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ارکان اسمبلی ملوبھٹی وکرامارکا، سیتکا اور جگاریڈی نے الزام لگایا کہ ریاست بھر میں بجلی کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ لیکن کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔کانگریس کے ارکان اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس لے کر اسمبلی سے باہر نکلے اور نعرے بازی کرنے لگے۔

مزید پڑھیں:Highest Paddy Contributor دھان کی پیداوارمیں تلنگانہ ملک میں دوسرے نمبر پر: وزیر زراعت

بھٹی وکرامارکا نے کہاکہ 24گھنٹے معیاری بجلی کی فراہمی کا حکومت نے جو وعدہ کیاتھا ،وہ وعدہ پوراکرنے میں حکومت ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں بجلی کے بحران کے مسئلہ پر مباحثہ مطالبے کو بھی ریاستی حکومت نے نظرانداز کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی مناسب سپلائی نہ ہونے کے نتیجہ میں کسانوں کومشکل صورتحال کا سامنا ہے۔سی ایل پی بھٹی وکرمارکا نے کسانوں کے مسائل پر کانگریس کی جانب سے پیش کردہ تحریک التوا کو اسپیکر کی جانب سے مسترد کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل پر بات کرنے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بجلی کی کٹوتی میں اضافہ ہوا ہے۔مزید کہا کہ احتجاج کرنے کے باوجود اسپیکر نے ان کی طرف توجہ نہیں دی جس پر وہ احتجاجاً ایوان سے باہر نکل آئے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.