ETV Bharat / state

تلنگانہ کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ میری پسند ریونتھ ریڈی ہے: راہل گاندھی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 4:12 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ریونتھ ریڈی کو وزیراعلیٰ کے طور پر اپنی پسند کا اظہار کیا۔ راہل نے کانگریس پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھٹگے کی طرف سے جنوبی ریاست تلنگانہ کے لیے کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر کا انتخاب کرنے کے لیے بلائی گئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران اپنی رائے کا اظہار کیا۔ Telangana Chief Minister Race

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: تلنگانہ میں وزیراعلیٰ بنائے جانے کو لیکر کانگریس کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سینئر لیڈر راہل گاندھی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی پسند تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (TPCC) کے صدر ریونت ریڈی ہوں گے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے پارٹی چیف کو بتاتے ہوئے کہا، "میری پسند ریونتھ ریڈی ہے اور انہیں سی ایم ہونا چاہیے۔"

دراصل راہل گاندھی نے یہ بیان اپنی پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران دیا، جس کو پارٹی سربراہ ملکارجن کھڑگے نے جنوبی ریاست کے لیے کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر کا انتخاب کرنے کے لیے بلایا تھا۔ کانگریس نے تلنگانہ میں کے چندر شیکر راؤ کی قیادت والی بی آر ایس کو شکست دے کر اقتدرا میں آئی ہے۔ کرناٹک کے بعد یہ جنوب کی دوسری ریاست ہے۔ جس میں پرانی جماعت کو کامیابی ملی ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے منگل کو کھڑگے کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تلنگانہ میں حکومت سازی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس میٹنگ میں تلنگانہ کانگریس کے انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے نے اپنی رپورٹ پارٹی ہائی کمان کو سونپی ہے۔ قائدین نے تلنگانہ میں حکومت سازی کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس میٹنگ میں ڈی کے شیوکمار بھی تھے، جو پارٹی کے مبصرین میں سے ایک ہیں، ان کو یہ ذمہ داری دی گئی تھی کہ چیف منسٹر کے طور پر حکومت کی سربراہی کسے کرنی چاہیے اس کے متعلق تلنگانہ کے نومنتخب ایم ایل ایز سے بات کرکے ، ان کے خیالات پارٹی سربراہ کو آگاہ کریں۔ شیوکمار، جو کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بھی ہیں، نے اپنے خیالات کو یکجا کیا اور کانگریس صدر تک پہنچا بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں

قابل ذکر ہے کہ ریونتھ ریڈی کو حال ہی میں 30 نومبر کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جیت کا سہرا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شام کے وقت کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کی ایک باضابطہ میٹنگ ہوگی جس میں ریونتھ ریڈی کو حکومت کی قیادت کرنے کے لئے سی ایل پی لیڈر کے طور پر باضابطہ طور پر منتخب کیا جائے گا۔ حلف برداری کے بارے میں ابھی تک کوئی آفیشیل بیان نہیں دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ریونتھ نے کہا تھا کہ حلف برداری 9 دسمبر کو ایل بی اسٹیڈیم میں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.