ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی انتخابات: تال میل کے لیے اے آئی سی سی کی کمیٹی تشکیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 2:07 PM IST

تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 کی تشہیری مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اے آئی سی سی نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں سی ومسی چند ریڈی کو کنوینر بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اے آئی سی سی لیڈران اور مختلف ریاستوں کے کانگریسی وزرائے اعلی آخری مرحلہ میں مہم چلائیں گے۔ Congress In Telangana

AICC committee formed for coordination in Telangana
AICC committee formed for coordination in Telangana

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں تال میل کے لئے اے آئی سی سی نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے سی ومسی چند ریڈی کو کنوینر، مہیش کمار گوڑکو معاون کنوینر، سید عظمت اللہ حسینی، سری کانت اور پریتم کو بطور ارکان مقرر کیا ہے۔ جاریہ ماہ کی 22 تاریخ سے یہ کمیٹی اعلیٰ لیڈروں کے دوروں، ملاقاتوں کے کام بھی کرے گی۔ یہ کمیٹی مختلف حلقوں میں انتخابی مہم پر سخت نگرانی کرے گی۔ اس ماہ کی 28 تاریخ تک تمام کمیٹی ارکان مختلف حلقوں میں اے آئی سی سی کے سرکردہ لیڈروں کے شیڈول کی بنیاد پر مقامی کانگریس کیڈر کو مختلف ذمہ داریاں سونپیں گے

  • اے آئی سی سی لیڈران اور مختلف ریاستوں کے کانگریسی وزرائے اعلی آخری مرحلہ میں مہم چلائیں گے:

اے آئی سی سی کے تمام سرکردہ لیڈران تلنگانہ کی انتخابی مہم کے آخری مرحلہ کے لیے میدان میں اتریں گے۔ اے آئی سی سی کے سرکردہ لیڈروں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ملیکارجن کھرگے، کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا، نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار، بھوپیش پٹیل، چدمبرم،راجستھان اور ہماچل پردیش کے وزرائے اعلی تلنگانہ کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کی اداکارہ سے سیاستداں بنی وجے شانتی سابق رکن پارلیمنٹ جو حال ہی میں بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہوئیں، بھی اس مہم میں حصہ لیں گی۔ سابق مرکزی وزراء اور سابق وزرائے اعلیٰ کے دورہ تلنگانہ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اے آئی سی سی کے اعلیٰ رہنماؤں کے دوروں کا سلسلہ اس ماہ کی 22 تاریخ سے شروع ہوگا۔ ملکارجن کھرگے اس مہینے کی 22 تاریخ کو عالم پور اور نلگنڈہ میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ وجے شانتی کھمم، محبوب نگر اور گریٹر حیدرآباد کے قریبی حلقوں کا دورہ کریں گی۔ پی سی سی کا ورکنگ گروپ انتخابی مہم کے انتظامات میں مصروف ہے۔ کانگریس پارٹی کی طرف سے حال ہی میں اعلان کردہ 6ضمانتوں پر منشور میں انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کانگریس کے لیڈران رائے دہندوں کو چندرشیکھرراو حکومت کی ناکامیوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کی جانب سے کیے جانے والے وعدوں اور ضمانتوں کی تفصیلات سے واقف کروائیں گے۔ پارٹی نے مہم کے آخری مرحلہ کے دوران سونیا گاندھی کو ریاست کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ اس دوران پارٹی کے اندرونی سروے سے پتہ چلا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی۔ اے آئی سی سی بھی ریاستی قیادت سے وقتاً فوقتاً رپورٹس طلب کررہی ہے اور ان کا تجزیہ کررہی ہے۔ اے آئی سی سی لیڈران، ٹیمیں، حکمت عملی کے ماہرین اور دیگر ریاستوں کے لیڈران تلنگانہ انتخابات کے لئے کام کررہے ہیں۔ وہ پچھلے تین ماہ سے یہاں اپنی سرگرمیاں چلارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں برسراقتدار آنے پر وزیراعلی کا فیصلہ کانگریس قیادت کرے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.